اٹلی میں رہنے والوں کے لیے کل سے گُڈ نیوز آ رہی ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے اچھی خبر دیتے ہوئے خبردار بھی کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ 7 اگست بروز اتوار سے لے کر 11 اگست تک اٹلی کے شمالی علاقہ جات میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے جس میں بڑے پیمانے پر زالہ باڑی اور گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں بھی ہوں گی جس سے کافی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے لیکن اچھی بات یہاں یہ ہے کہ ان بارشوں سے اٹلی میں کافی حد گرمی کی لہر میں کمی واقع ہو گی۔
جبکہ 12 اگست اور 13 اگست کے بعد انگلینڈ یعنی کہ برطانیہ کی طرف سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں کے باعث ایک بار پھر شدید گرج چمک اور بڑے پیمانے پر زالہ باڑی اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ظاہر کیا گیا ہے تاہم ان طوفانی بارشوں کے باعث حالیہ شدید گرمی کی لہر میں کمی آئے گی اور اٹلی میں درجہ حرارت کافی حد تک کم ہو جائے گا جو کہ اطالوی عوام کے لیے ایک اچھی نیوز ہے اور اس گرمی کے گرم موسم سے کچھ حد تک راحت ملے گی۔

0 تبصرے