اٹلی میں حکومت کی جانب سے ایک نیا بونس شروع کیا گیا ہے جس میں 800 یورو تک ملیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اٹالین حکومت نے دیکریتو بس میں ایک اور نیا بونس بھی متعارف کروایا ہے جس میں 800 یورو کی مدد کی جائے گی اور یہ 800 یورو کی مدد ایسے بچوں کی جائے گی جن کے والدین کے درمیان طلاق ہو چکی ہے اور وہ دونوں ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں اور جو بچے ہیں وہ یا تو ماں کے ساتھ رہ رہے ہیں یا پھر باپ کے ساتھ جس کے ساتھ بھی رہ رہے ہیں ایسے والدین اس 800 یورو کے بونس سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
اس بونس کو لینے کے لیے اٹالین حکومت کی طرف سے ایزوں کی شرط رکھی گئی ہے اور جن والدین کے ساتھ بچے رہ رہے ہیں اور اُن کے ایزے 8174 یورو تک ہیں یا پھر اس سے کم ہیں وہ اس بونس کا دوماندہ کر سکتے ہیں، دوماندہ آپ (آئی-این-پی-ایس) کی ویب سائٹ پر کر سکتے ہیں اور یہ بونس آپ کو پورے ایک سال کے لیے ملے گا جو ٹوٹل رقم 9600 یورو بنتی ہے لیکن ہر ماہ زیادہ سے زیادہ 800 یورو تک ملیں گے۔

0 تبصرے