انگلینڈ حکومت کا بڑا اعلان | UK £400 Energy Bills Discount Good News

انگلینڈ حکومت کا بڑا اعلان | UK £400 Energy Bills Discount Good News
انگلینڈ کی حکومت کا بڑا فیصلہ اپنی عوام کے لیے پاؤنڈ دینے کا اعلان۔ 


 تفصیلات کے مطابق جو ممالک معاشی طور پر مضبوط ہیں وہ اپنے ملک میں رہنے والے شہریوں کی مدد کے لیے کچھ نہ کچھ نئے بونسز اور سہولیات کو پیش کرتی ہی رہتی ہیں۔ 


 ایسے ہی اب برطانوی حکومت کی طرف سے بھی اپنے ملک کے شہریوں کے لیے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ برطانیہ میں رہنے والوں کے لیے بجلی اور گیس کے بلز میں 400 پاؤنڈ کی مدد کرے گی، اور 29 جولائی 2022 کو اس اسکیم کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا گیا یہ 400 پاؤنڈ کی رقم برطانوی حکومت کیسے دے گی اس کی بھی تفصیل جاری کر دی گئی ہے۔ 


 یعنی کہ شہریوں کو جو اکتوبر اور نومبر کے بلز آئیں گے اُن میں 66 پاؤنڈ کا ریلیف دیا جائے گا جبکہ دسمبر سے مارچ 2023 کے جو بلز ہوں گے اُن میں ہر بل پر 67 پاؤنڈ کا ریلیف ملے گا۔ 


برطانیہ میں یہ 400 پاؤنڈ کی امداد دراصل تین طریقہ کار سے دی جائے گی۔ 


 تو ایسے افراد جو کہ بینک کے ذریعے ڈائریکٹ ڈیبٹ بل جمع کرواتے ہیں تو اُن کے بینک میں ہی اُن کو 66 پاؤنڈ کی بچت مل جائے گی۔ 

 جبکہ جو افراد سمارٹ پیمنٹ استعمال کر رہے ہیں تو ایسے لوگوں کو اُن کی پیمنٹ سمارٹ پری پیمنٹ میں مل جائے گی۔


 اس کے علاوہ برطانیہ میں دو ملین سے زاہد ایسے افراد ہیں جو کہ پری پیمنٹ چابی کارڈ استعمال کرتے ہیں ان کو حکومت کی طرف سے واوچر دیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے