اسپین ایک اور بڑی خوشخبری بڑا اعلان امیگریشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق ہسپانوی منسڑی بُرائے انصاف کی جانب سے ایک اور بڑا اعلان کیا گیا ہے جو کہ اسپین میں غیر ملکیوں کہ حق میں بہتر اعلان ہے، منسڑی کی جانب سے جو اعلان کیا گیا ہے اُس کے تحت امیگریشن کی فائلز جو کہ ابھی زیر غور ہیں اُن کے پراسسنگ ٹائم کو کم کرنے کے حوالے سے اہم قدم اُٹھایا گیا ہے۔
اور اس نئے بڑے اعلان کے بعد ایک پلان کو ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت امیگریشن دفاتر میں فوری طور پر 9 ماہ کے لیے 300 کے قریب نئے لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا تاکہ آریگو اور نیشنیلٹی کی جو فائلز جو ریر غور ہیں ان پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے اور مقررہ مدت میں ہی یہ ساری فائلز پر کام مکمل ہو جائے۔
خیال رہے جو منسڑی کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے اُس کے مطابق اس پلان کا مقصد تقریباً دو لاکھ جو زیر التواء باقی فائلز ہیں اُن کو جلد از جلد حل کرنا ہے جو کہ دیکھا جائے اور اس نئے منسڑی کے پلان کو مدنظر رکھا جائے تو یہ آریگو اور نیشنیلٹی اپلائی کرنے کا ایک بہترین وقت ہے۔

0 تبصرے