جرمنی بڑی خوشخبری لاکھوں غیر ملکیوں کیلئے گُڈ نیوز | Germany Good News For Illegal Immigrants

جرمنی بڑی خوشخبری لاکھوں غیر ملکیوں کیلئے گُڈ نیوز | Germany Good News For Illegal Immigrants
جرمنی میں رہنے والے لاکھوں غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری لاکھوں غیر ملکی کارکنوں کی ضرورت۔


 تفصیلات کے مطابق اس وقت جرمنی میں گرمیوں کا سیزن چل رہا ہے اور گرمیوں کی چھٹیوں کا بھی وقت ہے اور بہت سے لوگ جرمنی باہر جا کر اپنے وقت کو گزارنا چاہتے ہیں لیکن جرمن ائیرپورٹ پر کام کرنے والے ورکرز کی بے تہاشہ کمی ہے اس حوالے سے جرمن ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ایمپلائمنٹ ریسرچ کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر ورکرز کی کمی وباء کی وجہ سے ہے جس کے باعث ہوائی اڈوں سے ورکرز غائب ہیں اور اُن کا مزید یہ کہنا تھا بہت سے لوگ اب اس طرح کے کاموں میں کام نہیں کرنا چاہتے۔


 رپورٹ کے مطابق جو بتایا گیا ہے اُس کے تحت اس وقت پورے جرمنی میں تقریباً 12 لاکھ ورکرز کی کمی کا سامنا ہے اس لیے جرمن حکام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ جن شبعہ جات میں ورکرز کی کمی ہے اُن میں غیر ملکی تارکین کو مواقع فراہم کریں تاکہ ہم جرمنی میں مختلف قسم کی صنعتوں کو بچا سکیں جب ایک تجویز یہ بھی پیش کی گئی ہے کہ اشیائی ممالک سے لیگل طریقے سے ورکرز کو ورک پرمٹ جاری کیے جائیں جن میں پروفیشنل ورک پرمٹ کے ساتھ ٹیکنکل ورکرز کو بھی جرمنی میں کام کی مد سے بُلوایا جائے اور عارضی ورک پرمٹ جاری کرنے کے بعد اُن کو جرمنی کی مستقل رہائش بھی دی جائے۔ 


 جبکہ دوسری جانب ایک مسوادہ یہ بھی جرمن حکومت کے ٹیبل پر رکھا گیا ہے کہ ایسے غیر ملکی افراد جو کہ پہلے سے جرمنی میں موجود ہیں اور اُن کے پاس جرمنی میں رہنے کی قانونی حیثیت حاصل ہے اُن کو گورنمنٹ کی جابز میں بھی حصہ دیا جائے اور جو غیر قانونی امیگرنٹس ہیں اُن کو بھی کام کے مواقع فراہم کیے جائیں اور پہلے عارضی ورک پرمٹ دے کر بعد میں اُن کی قابلیت کے مطابق جرمنی کی پرماننٹ رہائش دی جائے۔ 


 خیال رہے کہ اس وقت جرمنی میں 36 فیصد آبادی ایسے لوگوں کی ہے جو کہ 60 سال سے زاہد عمر کے ہیں جبکہ جرمنی میں برتھ ریٹ بھی کافی گُر چکا ہے اور جرمنی کو اپنی معاشی حالات پر قابو پانے کیلئے غیر ملکیوں کی اشد ضرورت ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے