اٹلی ورکرز کیلئے بڑی خوشخبری | Italy Workers Good News Salary Increased

اٹلی ورکرز کیلئے بڑی خوشخبری | Italy Workers Good News Salary Increased
اٹلی میں رہنے والے اور کام کرنے والے ورکرز کے لیے بڑی خوشخبری تنخواہوں میں اضافہ۔ 


 تفصیلات کے مطابق جو تنخواہ بڑھنے سے متعلق نیوز سامنے آئی ہے اُس کے تحت ایسے افراد جن کا کُد ریدیتو سالانہ 9 ہزار یورو تک ہے تو آپ کی تنخواہ میں ماہانہ 8 یورو کا اضافہ ہو گا جو کہ ایک سال کے تقریباً 96 یورو بنتے ہیں۔ 


 اس کے علاوہ اگر آپ کا کُد ریدیتو 10 ہزار یورو ہے سالانہ تو آپ کی ماہانہ تنخواہ میں 9 یورو کا اضافہ ہو گا جو کہ سالانہ تقریباً 108 یورو بنتے ہیں۔


 پھر اگر آپ کا کُد ریدیتو 15 ہزار یورو سے زیادہ ہے سالانہ تو آپ کی تنخواہ میں ماہانہ 14 یورو کا اضافہ ہو گا جو کہ سالانہ 168 یورو سالانہ بنتے ہیں 


 پھر اگر آپ کا کُد ریدیتو 25 ہزار یورو سے زیادہ ہے تو ایسی صورت میں آپ کی تنخواہ میں ماہانہ 23 یورو کا اضافہ ہو گا جو کہ سالانہ تقریباً 276 یورو بنتے ہیں۔ 


 اور پھر اگر آپ کا کُد ریدیتو 35 ہزار یورو سے زیادہ ہے تو ایسی صورت میں آپ کی ماہانہ تنخواہ میں 32 یورو ماہانہ اضافہ ہو گا جو کہ ایک سال کے 384 یورو اضافی بنتے ہیں۔ 


 تو اس طرح اٹلی میں ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ ہونے جا رہا ہے جس سے جن کے سالانہ کُد ریدیتو 9 سے 10 ہزار یورو کے درمیان ہیں وہ اس اضافہ سے کچھ زیادہ خوش نظر نہیں آ رہے باقی اگر دیکھا جائے تو واقع میں ہی یہ اضافہ اس بڑھتی مہنگائی میں نہ ہونے کے برابر ہے باقی اس کا اطلاق اگلے ماہ ستمبر سے ہو گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے