جرمنی میں پولیس کی جانب سے غیر ملکیوں کی گرفتاریاں شروع | German Police Arrest Non-EU Peoples

جرمنی میں پولیس کی جانب سے غیر ملکیوں کی گرفتاریاں شروع | German Police Arrest Non-EU Peoples
جرمن پولیس کی جانب سے کاروائی 13 غیر ملکیوں کی گرفتاری پاکستانی بھی شامل۔ 


 تفصیلات کے مطابق تھیسالونیکی یونان سے آنے والے 13 غیر ملکیوں کو جرمنی پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا پولیس کی جانب سے یہ کاروائی گزشتہ ہفتے کے روز کی گئی جبکہ جس گاڑی میں یہ غیر ملکی جو کہ یونان میں کوئی بڑا جرم کر کے فرار ہوئے تھے اُس گاڑی کے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ 


 تازہ ترین نیوز کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت جرمن پولیس کافی زیادہ متحرک نظر آ رہی ہے اور بڑے پیمانے پر ایسے غیر ملکی تارکین کی گرفتاریاں کر رہی ہے جو کہ دوسرے کسی یورپی ممالک میں کسی بڑے جرم میں ملوث ہیں اور جرمنی کا رخ کر رہے ہیں، جبکہ جرمن حکام اور اعلی عہدران کی جانب سے بھی اس کی اجازت دے دی گئی ہے اس کے علاوہ اپنے ملک میں پہلے سے موجود جو غیر ملکی تارکین ہیں اُن پر بھی کنٹرول کرنا کا کہا گیا ہے۔


 لہذا جو ابھی جرمن پولیس کی جانب 13 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں 3 پاکستانی 6 افریقی ممالک کے باشندے اور 4 افغانی تارکین ہیں جو یونان سے جرمنی میں داخل ہوئے ہیں اور ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ اُنھوں نے یونان میں جرم کیا کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے