اٹلی میں ملے گی اب سب کو نیشنیلٹی نئے قانون کا حتمی فیصلہ ہو گیا اطالوی آئینی عدالت نے فیصلہ سُنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں اٹالین شہریت یا پھر نیشنیلٹی کا ایک بڑا مسلہ حل کر دیا گیا جس سے بیشتر غیر ملکی افراد میں خوشی کہ لہر دوڑ اُٹھی ہے، اٹلی کی آئینی عدالت کی جانب سے اپنا حتمی فیصلہ غیر ملکیوں کو نیشنیلٹی یا پھر شہریت دینے سے متعلق کر دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے ایسا ہوتا تھا کہ اگر اطالوی شہریت کا عمل پورا نہ ہوا ہو اور میاں یا پھر بیوی دونوں میں سے کسی کی وفات ہو جاتی تھی تو اطالوی شہریت کا یہ پروسس روک دیا جاتا تھا۔
تاہم اب اٹلی کی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگر کسی ایسے
جوڑے نے جس نے اطالوی شہریت کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے اور اُس جوڑے میں سے کسی کی موت واقع ہو جاتی ہے تو اُس کا یعنی فرد یا خاتون کا شہریت کا جو پروسس ہے اُس کو روکا نہیں جائے گا، بلکہ عدالت کا کہنا ہے کہ دونوں میں سے کسی کی موت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اُس کے جو حقوق ہیں وہ ختم کر دئیے جائیں، بلکہ اُس کے شہریت کے پروسس کو معمول کے مطابق ہی کیا جائے گا یہاں پر یہ خیال رکھا جائے کہ اٹالین نیشنیلٹی کے حامل افراد چاہے وہ مرد ہے یا پھر خاتون وہ شادی کرنے کے دو سال بعد اطالوی شہریت کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
اس نیشنیلٹی کے نئے قانون اور حتمی فیصلے کے بعد ایسے پاکستانی یا پھر دیگر اور ممالک کے افراد جنوں نے کسی اطالوی نیشنیلٹی ہولڈر سے شادی کی ہوئی ہے اُن کی یہ بڑی مشکل حل ہو گئی ہے جو کہ ایک گُڈ نیوز کے ساتھ خوشخبری کی نیوز بھی ہے۔
0 تبصرے