اٹلی میں رہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری ایسے افراد جو کہ موٹر سائیکل چلانے کے شوقین ہیں اُن کی موجیں نیا قانون منظور ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل اٹالین منسڑی آف ٹرانسپورٹ کی جانب سے ایک قانون پیش کیا گیا تھا جو کہ خاص طور پر موٹر سائیکل کے لائسنس (اے-3) سے متعلق تھا۔
سب سے پہلے تو آپ کو یہاں پر یہ واضع کر دیں کہ ( اے-3) کا جو لائسنس ہے یہ موٹر سائیکل کا لائسنس ہوتا ہے اور اب ایسے افراد جو کہ اس موٹر سائیکل کا لائسنس لینا چاہتے ہیں اُن کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اب اس لائسنس کے لیے جو آپ کو امتحان دینا ہوتا تھا اُس کو ختم کر دیا گیا چونکہ اٹالین منسڑی آف ٹرانسپورٹ کی جانب سے جو قانون پیش کیا گیا تھا اُس کو سینٹ سے منظوری مل چکی ہے اور اب اس لائسنس کے لیے امتحان دینے کی ضرورت نہیں۔
اس کے علاوہ ایسے افراد جن کے پاس پہلے سے (اے-1) کا لائسنس موجود ہے اور اُن کی عمر 18 سال ہو گئی ہے تو وہ (اے-2) کا لائسنس لے سکتے ہیں اور جن کی عمر 20 سال ہو گئی وہ (اے-3) کا لائسنس (اے-2) کے بعد لے سکتے ہیں بڑی خوشخبری یہ ہے کہ آپ کو کسی بھی قسم کا کوئی بھی امتحان نہیں دینا ہو گا لیکن اپنے آٹو سکول میں صرف اور صرف سات گھنٹے کا کورس کرنا ہو گا، اس کے علاوہ ایک بار پھر سے واضع کر دیں کہ اس قانون کو اٹالین منسڑی آف ٹرانسپورٹ کی جانب سے سینٹ میں پیش کیا گیا تھا اور اس قانون کو منظوری مل چکی ہے اور 15 اگست سے اس کو اطالوی سرکاری اخبار میں آفیشلی طور پر شائع کر دیا گیا ہے۔
تو ایسے افراد جو کہ موٹرسائیکل چلانے کا شوق رکھتے ہیں اُن کے لیے یہ ایک بڑی اہم پیشرفت ہوئی ہے جو کہ ایک بڑی خوشخبری کی نیوز ہے۔
0 تبصرے