اٹلی میں ملے گا سب کو 1000 یورو بونس | Italy New 1000€ Bonus Without Isee 2022

اٹلی میں ملے گا سب کو 1000 یورو بونس | Italy New 1000€ Bonus Without Isee 2022
اٹلی میں رہنے والوں کیلئے 1000 یورو کا بونس وہ بھی بغیر ایزوں کے خوشخبری سب اپلائی کر سکتے ہیں۔ 


 تفصیلات کے مطابق اٹالین حکومت کی جانب سے گزشتہ کچھ دن قبل جو دیکریتو آیوتی بس جو منظور کیا گیا ہے اُس میں اس 1000 ہزار یورو کے بونس کو بھی رکھا گیا ہے جس میں اٹالین حکومت کی جانب سے ایزوں کی جو شرط ہے وہ نہیں رکھی گئی، اصل میں حکومت کا اس بونس کو دینے کا مقصد کیا ہے حکومت کہا کہنا ہے کہ جو بھی فرد اپنے گھروں میں پانی کے نُل وغیرہ تبدیل کرتا ہے یا پھر مینرنل واٹر پلانٹ لگواتا ہے تو حکومت اس بونس کے تحت ایسے لوگوں کی ایک ہزار یورو تک مدد کرے گی اس بونس کے تحت یعنی کہ 50 فیصد حکومت آپ کو واپس دے گی جو بھی آپ کا خرچ ہو گا لیکن زیادہ سے زیادہ صرف ایک ہزار یورو ہی حکومت دے گی۔ 


 اس بونس میں حکومت کی طرف سے 12 ملین یورو کے قریب رقم رکھی گئی ہے جو بھی فیملز یا فرد نئی جدید ٹیکنالوجی کے نُل وغیرہ لگوائیں گے اُن کو حکومت یہ بونس دے گی جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت چاہتی ہے لوگ کم سے کم پانی خرچ ہونے والے سسٹم کو لگوائیں اس بونس کے دوماندے کے لیے آپ کو اپنے کمونے سے رجوع کرنا ہو گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے