جرمنی الیگل تارکین کیلئے خوشخبری | Germany New Law For Illegal Immigrants Good News

جرمنی الیگل تارکین کیلئے خوشخبری | Germany New Law For Illegal Immigrants Good News
جرمنی حکومت کا بڑا فیصلہ الیگل امیگرنٹس کو بڑی سہولت ملنے جا رہی بڑی خوشخبری۔ 


 تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے نئے قانون کی منظوری کے بعد جرمن حکومت نے الیگل تارکین وطن کے لیے ایک مثبت فیصلہ کیا ہے جس سے جرمنی میں موجود پہلے سے تارکین وطن کو قانونی حیثیت دی جائے گی جبکہ جرمن حکومت کی جانب سے پہل بھی کی گئی ہے اور پہلے مرحلے میں اٹلی سے غیر قانونی تارکین کی ایک کیپ جرمنی میں منتقل کر دی گئی ہے اور جو آٹھ ہزار تارکین وطن اٹلی سے جرمنی آئیں ہیں ان کا جو بھی اگلا پروسس ہے وہ اب جرمنی میں ہی ہو گا۔ 


 اس کے علاوہ جرمن حکومت کی جانب سے یہ بھی فیصلہ لیا گیا ہے پہلے سے موجود ایک لاکھ تارکین وطن کو جرمنی میں قانونی دستاویزات فراہم کیے جائیں گے اور اُن کو پہلے مرحلے میں عارضی رہائشی پرمٹ دئیے جائیں گے جو کہ وقت کے ساتھ مستقل رہائشی پرمٹ میں تبدیل ہوں گے، خیال رہے یہ بھی واضع کیا گیا ہے کہ جن لوگوں کو عارضی رہائشی پرمٹ جاری کیے جائیں گے پہلے اُن کی مکمل جانچ پڑتال ہو گی کہ آیا وہ کسی جرم میں ملوث تو نہیں اُس کے بعد اُن کو یہ پرمٹ مل سکیں گے اس قانون کا اطلاق جرمن حکومت باقاعدہ طور پر چکی ہے اور بہت جلد جرمنی میں ایک لاکھ الیگل امیگرنٹس کو بڑی سہولت ملنے جا رہی ہے جو کہ جرمنی میں رہنے والے الیگل تارکین کے لیے خوشخبری کی نیوز ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے