اٹلی،اسپین،پرتگال اور گریس میں الیگل رہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری یورپی یونین کا نیا قانون پاس ہو گیا امیگرنٹس کو بڑا فائدہ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے ایک نیا قانون منظور کر دیا گیا ہے جس سے یورپ میں رہنے والے لاکھوں الیگل امیگرنٹس کو بڑا فائدہ ہونے جا رہا ہے، ویسے تو پورے یورپ میں ابھی تک جو ڈبلن قانون ہے وہ لاگو ہے کیونکہ بہت سے یورپی ممالک ڈبلن قانون کے خاتمے کے خلاف ہیں۔
لیکن اب یورپی یونین کی جانب سے اس کا حال نکال لیا گیا ہے اور یورپی یونین کی جانب سے جو الیگل امیگرنٹس کی تعداد مقرر کی جائے گی مختلف ممالک جہاں الیگل امیگرنٹس کی بڑی تعداد موجود ہے جس میں اٹلی،اسپین، گریس اور پرتگال شامل ہیں ان ممالک سے بڑے یورپی ممالک میں الیگل امیگرنٹس کو ٹرانسفر کیا جائے گا، جبکہ یہاں واضع رہے کہ اس میں بڑے یورپی ملک جرمنی نے پہل کر دی ہے اور اٹلی سے 8 ہزار الیگل تارکین کو پہلے مرحلے میں جرمنی منتقل کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ باقی جو یورپی ممالک ہیں جیسا کہ فرانس، بیلجیم، ہالینڈ، ناروے وغیرہ میں بھی الیگل تارکین کو منتقل کیا جائے گا جبکہ جو ممالک ان الیگل تارکین کو اپنے ملک میں لینے سے انکار کریں گے بدلے میں اُنھیں اُن ممالک کو پیسے دینے ہوں گے جہاں الیگل تارکین کی تعداد زیادہ ہے۔
بلاشبہ یہ ایک اچھا فیصلہ اور قانون یورپی یونین کی جانب سے منظور کیا گیا ہے جس سے ایسے افراد جو ڈبلن قانون کی وجہ سے بندش میں ہیں اب اُن کو دوسرے ملک میں اسائلم کا کیس دائر کرنے کی اجازت بھی ملے گی اور جو بتایا جا رہا ہے اُس کے مطابق ایسے بڑے یورپی ممالک جہاں اس وقت ورکرز کی قلت کا سامنا ہے وہاں ان الیگل تارکین کو لیگل بھی کیا جا سکتا ہے۔

0 تبصرے