اٹلی پرمیسو دی سجورنو پروتیسیونے سپے چالے کن لوگوں کو دی جا رہی ہے کیوں دی جا رہی ہے اور اس کا کیا طریقہ کار ہے۔
تو تفصیلات کے مطابق سب سے پہلے یہاں آپ کو یہ بتاتے چلیں کے یہ پرمیسو دی سجورنو اُن لوگوں کو دی جاتی ہے تو جن لوگوں کا اٹلی میں کمیشن رجیکٹ ہو چکا ہے۔
اور پھر جب وہ اپنی مقامی عدالت میں اپنے کمیشن سے متعلق اپیل کرتے ہیں تو اس دوران آپ کے پاس کچھ ثبوت ہونے چائیے، اب ثبوت سے مراد یہ کہ آپ کے پاس کوئی زبان کا سرٹیفیکٹ ہو اس کے علاوہ کام کا کنٹریکٹ ہو جس سے آپ اٹالین حکومت کو یہ ثابت کر سکیں کہ آپ یہاں باقاعدہ طور پر ٹیکس وغیرہ ادا کر رہے ہیں جبکہ اس سارے پروسس کے لیے آپ کو وکیل کے ذریعے ہی اپلائی کرنا ہو گا۔
اور پھر اس کے بعد آپ کو انتظار کرنا ہو گا کیونکہ کستورے کا جو ڈایکٹر ہے وہ ہی اس چیز کا انتخاب کرے گا کہ آیا آپ کو پرمیسو دی سجورنو پروتیسیونے سپے چالے دی جائے یا پھر نہیں، اگر تو آپ کے پاس کچھ اسی شرائط موجود ہیں جن کو ہرگز رجیکٹ نہیں کیا جا سکتا تو پھر تو آپ کو ضرور دو سال کی پرمیسو دی سجورنو ملے گی۔
اس کے علاوہ وہ افراد جنوں نے اسائلم اپلائی کیا ہوا ہے اٹلی میں لیکن اُن کا کمیشن ابھی نہیں آیا کیا وہ بھی اپلائی کر سکتے ہیں تو جواب ہے بلکل وہ بھی اپلائی کر سکتے ہیں لیکن اُن کے لیے بھی شرائط وہ ہی ہیں کہ آپ کے پاس کام کا کنٹریکٹ ہو کوئی زبان کا سرٹیفیکٹ ہو یعنی کہ ثبوت ہو تو آپ بھی بذریعہ وکیل کے اس پرمیسو دی سجورنو پروتیسیونے سپے چالے کا دوماندہ کر سکتے ہیں۔

0 تبصرے