اٹلی امیگریشن کیا سب کو ملیں گے پیپرز کتنے پیپرز ابھی تک نکل چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ آپ میں سے بیشتر بھائی اس چیز سے باخوبی واقف ہیں کہ اٹالین گورنمنٹ کی طرف سے جو آخری فلوسی امیگریشن اوپن کی گئی تھی اُس کے لیے کوٹہ 69700 افراد کا تھا جس میں سے 42000 افراد کا کوٹہ صرف سیزنیل ورک والوں کا تھا جبکہ 20000 کا کوٹہ سال والے پیپرز کے لیے رکھا گیا تھا اس کے علاوہ 4400 کوٹہ پرمیسو دی سجورنو کو تبدیل کروانے والوں کے لیے رکھا گیا تھا اور جو باقی کا کوٹہ تھا وہ یورپی یونین والوں کے لیے تھا۔
آپ کو یہاں اب یہ بتاتے چلیں کے یکم فروری 2022 کو گورنمنٹ کی طرف سے کلک ڈے کا اعلان کیا گیا تھا اور کلک ڈے کے دن ہی اس فلوسی امیگریشن کے لیے 90 ہزار لوگوں نے اپلائی کر دیا لیکن جو ٹوٹل دوماندے ہوئے تھے وہ تو 2 لاکھ 5 ہزار ہوئے اس فلوسی امیگریشن میں اب آپ یہاں سے ہی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ جو کوٹہ تھا اُس سے تین گناہ زیادہ دوماندے ہوئے تو کیا اب سب لوگوں کے پیپرز نکلیں گے، جبکہ جون میں ہی اٹالین وزارت داخلہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ وہ 70 ہزار اور لوگوں کو موقع دیں گے اور اگر دیکھا جائے تو اُس کے باوجود بھی یہ اکڑا 2 لاکھ 5 ہزار تک نہیں جاتا جبکہ نئی فلوسی امیگریشن اوپن ہونے سے پہلے ہی اٹلی میں سیاسی بحران پیدا ہو گیا۔
اب جو نئی اور تازہ ترین اپڈیٹ ہے اُس کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً جو کوٹہ رکھا گیا تھا وہ نکل چکا ہے اور جو باقی ابھی بھی اپنے نولااُستا کا انتظار کر رہے ہیں ہو سکتا ہے اگلی فلوسی امیگریشن میں اُن کا نام آ جائے۔

0 تبصرے