اٹلی میں رہنے والوں کے لیے یکم اکتوبر 2022 سے نیا قانون لاگو ہو جاؤ تیار اور ہوشیار۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں ماریو دراغی کی حکومت کے خاتمے کے بعد اب یکم اکتوبر 2022 سے نیا قانون لاگو ہونے جا رہا ہے، جیسا کہ اس وقت تک دراغی حکومت کی طرف سے بجلی،گیس جو بلز ہیں اُن میں عام عوام کو ریلیف دیا گیا ہوا ہے جو کہ جولائی،اگست اور ستمبر یعنی تین ماہ کے لیے دیا جانا تھا اور اب دراغی کی حکومت کا خاتمہ ہو رہا ہے جس کے باعث اب یکم اکتوبر سے عوام کے لیے نئے قوانین آنے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین نیوز کے مطابق بتایا جار ہا ہے کہ بجلی اور گیس کے بلوں میں یکم اکتوبر کے بعد اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے اور جو اس وقت ان بلز پر سبسڈی دی جارہی ہے وہ ختم ہو جائے گی جبکہ پٹرول اور ڈیزل کے ریٹ میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے اور پڑول ڈیزل پر جو ٹیکس کو کم کیا ہوا تھا اس کو بھی بڑھا دیا جائے گا جس کی وجہ سے اطالوی عوام پر مہنگائی جن ایک بار پھر بڑھک اُٹھے گا اور اطالوی عوام کو دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے۔

0 تبصرے