اٹلی میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا موقع اٹالین پرمانٹ ریزیڈنسی لینے کا کم وقت رہ گیا جلد فائدہ اُٹھائیں۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ آپ سب ہی جانتے ہیں کہ اٹالین حکومت کی طرف سے فروری 2022 میں سیزنیل اور بہت ساری کیٹیگری میں ورک پرمٹ اوپن کیے گئے تھے جبکہ اس میں حکومت نے ایک کوٹہ خاص طور پر اُن کے لیے رکھا گیا تھا جو کہ اٹلی میں پہلے سے نو ماہ کے پیپرز پر آ چکے تھے اور وہ اس کوٹے کے تحت اپنے ورک پرمٹ کو اٹالین پرمانٹ ریزیڈنسی میں تبدیل کروا سکیں، خیال رہے اس میں اطالوی حکومت نے 4400 لوگوں کے لیے کوٹہ رکھا تھا۔جبکہ ابھی تک اس 4400 لوگوں کے کوٹے میں سے صرف 345 کے قریب ہی لوگوں نے اپنے ورک پرمٹ کو اٹالین پرمانٹ ریزیڈنسی پر تبدیل کروانے کے لیے اپلائی کیا ہے جبکہ ابھی بھی 4000 سے زاہد لوگ اپلائی کر سکتے ہیں۔تو ایسے لوگ جو کہ سیزنیل ویزوں پر اٹلی میں آئے تھے اور اُنھوں نے اپنی پہلی پرمیسو دی سجورنو لے لی ہے اُن کو ضرور اپنی پرمیسو دی سجورنو کو اٹالین پرمانٹ ریزیڈنسی میں بدل لینا چائیے۔
سیزنیل ورک پرمٹ کو اٹالین پرمانٹ ریزیڈنسی میں تبدیل کرنے کے لیے کون سے ڈاکومنٹس چائیے ہوں گے جو اطالوی حکومت کی جانب سے مانگے گئے ہیں۔
نمبر ایک پر آپ کے پاس ویلڈ پرمیسو دی سجورنو ہو۔
نمبر دو آپ کے پاس اپنے کام کے مالک کی کارتا دی ایدینتیتا یعنی کہ گھر ایڈریس کی فوٹو کاپی ہونی چائیے۔
نمبر تین آپ کے پاس کام کا کنٹریکٹ ہونا چاہئیے جس پر کام والے مالک کی جانب سے اُس کے دستخط بھی ہوئے ہوں۔
نمبر چار آپ کے پاس ایک گھر کا ایڈریس ہونا چائیے جہاں پر آپ نے اپنی رہائش رکھی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ جب آپ کے یہ تمام ڈاکومنٹس مکمل ہو جاتے ہیں تو آپ نے ان کے ساتھ دو مارکا دی بولو کو لگانا ہو گا جو کہ 16 16 یورو کی ہوں گی اور اپنے متعلقہ پرفیتورے سے ایک وی وی کا فارم لینا ہو گا اور اُس کو پُر کر کے آپ دوماندہ آن لائن بھی کر سکتے ہو یا پھر کسی کاف، پیترونیتو کے دفتر میں جا کر بھی کروا سکتے ہو۔ خیال رہے یہ دوماندہ اٹالین حکومت کی آفیشل ویب سائٹ پر 30 ستمبر 2022 تک اوپن ہے اور اس سے جلد از جلد فائدہ اُٹھائیں۔اگر آپ کا دوماندہ ہو جاتا ہے تو آپ کو سیزنیل ورک پرمٹ کے ذریعے اٹالین پرمانٹ ریزیڈنسی مل جائے گی جو کہ اٹلی میں موجود پاکستانیوں کے لیے ایک بڑا چانس اور موقع ہے۔

0 تبصرے