اسپین نیشنیلٹی اب ملے گی سب کو اسپین کی منسڑی آف جسٹس کا بڑا فیصلہ آ گیا غیر ملکیوں کی موجیں لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسپین میں نیشنیلٹی کا جو مسلہ تھا خاص طور پر جو کم پڑھے لکھے لوگ تھے اُن کے لیے کافی سر درد تھا اور اُنھیں ہسپانوی نیشنیلٹی لینے کے لیے ہسپانوی زبان کا ایک ٹیسٹ جس کو (اے2) کا ٹیسٹ کہتے ہیں پاس کرنا ہوتا تھا جس کے بعد اُن کو ہسپانوی نیشنیلٹی دی جاتی تھی جس میں بہت سے افراد جو کہ کم پڑھے لکھے ہیں وہ نیشنیلٹی لینے سے کاسر تھے۔
لیکن اب اسپین کی منسٹری آف جسٹس کی جانب سے بڑا فیصلہ دے دیا گیا ہے کہ ایسے افراد جو ہسپانوی زبان لکھ اور پڑھ نہیں سکتے اُن کو اس میں رعایت دی جائے گی یعنی کہ صرف اُورل جو کہ بول کر ٹیسٹ ہوتا ہے اُس کو پاس کرنا ہو گا اور اس کے لیے بھی دو طریقہ کار رکھے گئے ہیں یعنی کہ آپ آن لائن بھی یہ ٹیسٹ دے سکیں گے اور سینٹر میں بھی جا کر اپنا یہ ٹیسٹ دے سکیں گے۔
خیال رہے اس معاملے پر کافی لمبے عرصے سے بحث جاری تھی اور فائنلی اب اس کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جو ایک بڑا موقع ہے اور اچھی مثبت نیوز ہے اسپین نیشنیلٹی کے حوالے سے اس کے لیے کم پڑھے افراد کو منسٹری آف جسٹس سے نیشنیلٹی جمع کروانے سے قبل ایک لیٹر لینا ہو گا جس میں منسٹری آف جسٹس یہ واضع کرے گی کہ واقع میں ہی جو شخص نیشنیلٹی کے لیے اپلائی کر رہا ہے وہ کم پڑھا لکھا ہے اور اس کو نیشنیلٹی دی جائے۔

0 تبصرے