اٹلی کی امیگریشن اپلائی کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری وزارت داخلہ کا بڑا بیان آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق یوں تو اٹلی میں کچھ دن قبل سے کافی زیادہ سیاسی مسائل برقرار ہیں جس کی وجہ اٹالین عوام سمیت غیر ملکی بھی کچھ خاص خوش نہیں، ایسے میں اٹلی کی موجودہ وزارت داخلہ لوچینا لامور جیزے کی جانب سے لاکھوں کی تعداد میں وہ غیر ملکی جنوں نے سناتوریا امیگریشن 2020 اور فلوسی امیگریشن 2020-2021 اپلائی کی ہوئی ہے اُن کو خوشخبری کا پیغام دے دیا ہے۔
اٹالین وزارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں امیگریشن پر بات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اُن کی موجودہ حکومت یعنی کہ دراغی حکومت جس کا اب مکمل خاتمہ 25 ستمبر کو ہو جائے گا وہ چاہتی ہے کہ اُن کی دورہ حکومت جتنے بھی پروجیکٹ شروع ہو چکے ہیں یا پھر جن پر ابھی پروسس جاری ہے اُس کو اُن کی دورہ حکومت میں ہی ختم کیا جائے گا۔
جیسا کہ اب نے بھی دیکھا ہو گا کہ 30 جون 2022 کے بعد سے نہ صرف سناتوریا امیگریشن 2020 بلکہ فلوسی امیگریشن 2020-2021 کے جو بھی کیسز باقی تھے اور جواب کے منتظر تھے اُن پر اب کام تیز ہو چکا ہے اور سناتوریا امیگریشن 2020 کی جو فائلز تھیں وہ بھی اٹلی کے مختلف شہروں سے پرفیتوروں کی جانب سے اپوئنٹمنٹ دی جا رہی ہیں جبکہ فلوسی امیگریشن 2020-2021 کے جو نولااُستا ہیں وہ بھی ایک ہی دن میں 100 سے 150 نکل رہے ہیں۔

0 تبصرے