اسپین نیشنیلٹی سے متعلق بڑی ہی اہم نیوز کیا اسپین کی نیشنیلٹی کے قانون میں کوئی ترمیم ہونے جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اس وقت کی موجود ہسپانوی سرکار خاص طور پر اسپین میں موجود غیر ملکیوں کے لیے امیگریشن سے متعلق نئے قوانین کو لے کر آ رہی ہے جس سے غیر ملکی افراد جلد اور آسان طریقے سے اسپین میں لیگل ڈاکومنٹس حاصل کر سکیں، وہاں ہی اب اسپین کی نیشنیلٹی کو لے کر بھی کافی زیادہ خبریں چرچا میں ہیں جس میں بتایا جا رہا ہے کہ ہسپانوی حکومت نیشنیلٹی کے قوانین میں بھی ترمیم کر سکتی ہے۔
خیال رہے کہ بہت سی ایسی ہسپانوی سیاسی جماعتیں جو کہ غیر ملکی افراد کے حق میں سخت موقف رکھتی ہیں وہ موجودہ ہسپانوی حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہیں کہ اس وقت جو نیشنیلٹی کا قانون چل رہا ہے جو کہ دس سال والا ہے یعنی کہ وہ غیر ملکی جن کو دس کا وقت ہو جاتا ہے اور اُن کے پاس سب لیگل ڈاکومنٹس ہوتے ہیں اُن کو دس بعد نیشنیلٹی اپلائی کرنے کا موقع دیا جاتا ہے،لیکن یہ سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ دس سال والے قانون کو ختم کر کے اس کو پندرہ سال والا قانون کر دیا جائے لیکن موجودہ ہسپانوی سرکار پہلے والے قانون میں کوئی بھی ترمیم نہیں کرنا چاہتی۔
جبکہ دوسری ہی جانب اُن لوگوں کے لیے بھی اچھی اور مثبت نیوز ہے جنوں نے پہلے سے اسپین نیشنیلٹی اپلائی کی ہوئی تھی اُن کو اب ہسپانوی پاسپورٹ دینے کا عمل تیز ہو گیا ہے اور ہسپانوی پاسپورٹ کی حلف برداری اُٹھانے کے لیے لیٹرز بھی دئیے جا رہے ہیں جو کہ ایک اچھی اور خوشخبری کی نیوز ہے۔

0 تبصرے