اٹلی حکومت کی طرف سے ملیں گے ستمبر کے مہینے میں 60 یورو ورکرز،پینشن لینے والے اور سٹوڈنٹ کو بڑی سہولت ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق اٹالین حکومت کی طرف سے ایک اور بونس دیا جا رہا ہے جس کو دیکریتو آیوتی بس کے تحت منظور کیا گیا ہے،اس بونس سے اٹلی میں رہنے والے ورکرز ،پینشن لینے والے اور جو سٹوڈنٹ ہیں اُن سب کو بڑا فائدہ ملے گا اس بونس کو گورنمنٹ کی جانب سے ٹرانسپورٹ بونس کا نام دیا گیا ہے جس میں کم سے کم رقم 60 یورو بتائی جا رہی ہے اور اس بونس کو ستمبر 2022 کے آغاز سے شروع کیا جائے گا۔
اس 60 یورو کے بونس کو حاصل کرنے کے لیے اگر آپ ٹرانسپورٹ کی آبونہ مینتو خریدتے ہیں ایک ماہ والی یا پھر سال والی تو اُس میں آپ کو اس بونس کا فائدہ ملے گا اس کے علاوہ ایسے افراد جو کہ پینشن لیتے ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہیں وہ بھی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس بونس کو لینے کے لیے ایک اور بھی شرط رکھی گئی ہے کہ سال 2021 میں آپ کا جو ریدیتو ہے وہ 35ہزار یورو سے نہ بڑھا ہو، باقی اس بونس 60 یورو کے لیے دوماندہ کہا پر کرنا ہو گا تو اُس کے لیے حکومت کی جانب سے جو ویب سائٹ متعارف کروائی گئی ہے اس پر دوماندہ کرنا ہو گا اور آپ دوماندہ اپنی (ایس-پی-آئی-ڈی) یا پھر الیکٹریک کارتا دی ادینیتا کے ذریعے کر سکتے ہیں اور وہ ویب سائٹ درج ذیل ہے۔
www.bonustransporti.lavoro.gov.it

0 تبصرے