اسپین میں رہنے والوں کے لیے انتہائی اہم نیوز اسپین کی امیگریشن میں 4 قوانین میں تبدیلی۔
تفصیلات کے مطابق اسپین کی حکومت کی طرف سے امیگریشن کے قوانین میں 4 اہم تبدلیاں کی گی ہیں۔
جن میں سب سے پہلے جو سٹوڈنٹ ہیں اسپین میں اُن کے لیے اچھی خبر ہے کیونکہ اُن کو اب ہسپانوی حکومت کی جانب سے 30 گھنٹوں کے لیے کام کرنے کی اجازات دے دی گئی ہے جس سے اسپین میں سٹوڈنٹ کو بڑا فائدہ ہو گا اس کے علاوہ سٹوڈنٹ کو یہ بھی بڑا موقع فراہم کیا جائے گا اگر وہ اپنی تعلیم مکمل کر لیتے ہیں تو وہ ہسپانوی نیشنیلٹی بھی اپلائی کر سکیں گے۔
دوسرے نمبر پر اُن کے لیے بڑی خوشخبری ہے جو کہ اپنی فیملی کو اسپین میں بُلوانا چاہتے ہیں اور جب آپ کی فیملی اسپین میں آ جاتی ہے اور پہلا کارڈ مل جاتا ہے تو آپ کو پرمیسو دی تر باخو ساتھ ہی مل جائے گا اور آپ نے جو فیملی ممبر بُلوایا ہو گا وہ کام بھی کر سکے گا۔
جبکہ تیسرے نمبر پر کنٹریکٹ کے قوانین میں بھی آسانی کر دی گئی ہے یعنی کہ پرمانٹ کام کے کنٹریکٹ کی بجائے آپ کو عارضی کام کے کنٹریکٹ پر بھی کسی قسم کا کوئی مسلہ پیش نہیں آئے گا۔
پھر نمبر چار پر جو کافی دن سے نئی اریگو فارماسیون کے قوانین کی بات چل رہی ہے وہ بھی باقاعدہ طور پر متعارف کروا دیا گیا ہے۔
یعنی کہ یہ جو چار قوانین ہیں ان سے اب اسپین میں موجود جو غیر ملکی ہیں وہ آنے والے دنوں میں بھرپور فائدہ حاصل کر سکیں گے جو اسپین میں پاکستانیوں سمیت لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری کی نیوز ہے۔

0 تبصرے