اٹلی بونس 400+250+250 یورو خوشخبری | Italy Bonus Reddito Di GRILLINO 2022

اٹلی بونس 400+250+250 یورو خوشخبری | Italy Bonus Reddito Di GRILLINO 2022
اٹالین حکومت کی طرف سے ایک اور نیا بونس جو کہ فیملز والوں کو دیا جائے گا جس میں 400+ 250-250 یورو ملیں گے۔ 


تفصیلات کے مطابق اٹالین حکومت کی جانب سے اس 400 یورو کو آفیشل طور پر بیان کر دیا گیا اور ایسی فیملز کو دیا جائے گا جن کے ایزے کم ہیں اس بونس کو ریدیتو دی گریلینو کا نام دیا گیا ہے سب سے پہلے یہ جان لیں کہ اس بونس سے متعلق یہ بھی بتایا جا رہا کہ آنے والے دنوں میں یہ ریدیتو دی چیتادینسا کے متبادل ہو سکتا ہے کیونکہ اٹلی میں سیاسی جماعتیں ہو سکتا ہے کہ ریدیتو دی چیتادینسا کی امداد کو بند کر دے۔


 باقی اس بونس کو لینے کے ایزوں کی شرط رکھی گئی ہے اگر آپ کے ایزے 15 ہزار یورو یا پھر اس سے کم ہیں تو آپ اس بونس کو لینے کے حقدار ہیں اصل میں یہ ملے گا فیملی کو 400 یورو اگر صرف میاں بیوی ہیں اور اگر آپ کے بچے ہیں تو فی بچہ 250 یورو دیا جائے گا لیکن آپ کے بچے کی عمر 18 سال سے کم ہونی چائیے تب ہی ملے گا جبکہ اس کے علاوہ اگر خدانخواستہ اگر کوئی بچہ فیملی میں معذور ہے اُس کو علیحدہ سے 250 یورو بھی ملے گا۔ 


 باقی ایزوں کی شرط کے علاوہ ایسی فیملز اس بونس کو لے سکتی ہیں جن کے پاس اٹالین نیشنیلٹی ہے یا پھر آپ کے پاس کسی اور یورپی ملک کی نیشنیلٹی ہو اور اس کے علاوہ ایسی فیملز لے سکتی ہیں جن کے اٹلی میں دس سال ریزڈینسا موجود ہے اور یہ بونس پورے ایک سال کے لیے دیا جائے گا باقی اگر دوماندے کی بات کریں تو وہ آپ کو (آئی-این-پی-ایس) کی ویب سائٹ پر کرنا ہو گا باقی ابھی کے لیے یہ بونس صرف ایک سال کے لیے دیا جائے گا اور رینیو نہیں ہو گا سال بعد رینیو ہو بھی سکتا ہے تو ایسی تمام فیملز جن کے ایزے کم ہیں وہ اپنی فیملی کے حساب سے اس بونس سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے