سپین نیشنیلٹی لینا اب ہوئی آسان نیا قانون منظور | Spain Nationality New Law Passed

سپین نیشنیلٹی لینا اب ہوئی آسان نیا قانون منظور | Spain Nationality New Law Passed
اسپین میں رہنے والوں کے لیے سپینش نیشنیلٹی سے متعلق بہت ہی بڑی خوشخبری۔ 


 تفصیلات کے مطابق ہسپانوی حکومت کی جانب سے سپینش نیشنیلٹی سے متعلق نیا قانون منظور کر دیا گیا ہے جس سے لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکیوں کو بڑا فائدہ ہو گا اور تمام غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری کی نیوز ہے۔ 


 ہسپانوی حکومت کی جانب سے جو نیشنیلٹی کے قانون میں جو بڑی رعایت دی گئی ہے اس میں سب سے پہلے ایسے افراد کے لیے خوشخبری ہے جو کہ معذور ہیں اُن کو اب نیشنیلٹی اپلائی کرنے کے لیے جو زبان کا سرٹیفیکٹ ہے وہ صرف اُورل چاہئیے ہوگا یعنی کہ جو بول کر ٹیسٹ دیا جاتا ہے۔


 پھر دوسرے نمبر جو لوگ کسی بھی خاص قسم کی اور بیماری میں مبتلا ہیں اُن کو بھی چھوٹ دی گئی ہے اُنھوں نے بھی صرف بولنے کا سرٹیفیکٹ دینا ہو گا نیشنیلٹی اپلائی کرنے کے لیے۔


 اور پھر تیسرے نمبر وہ افراد جو کہ ان پڑھ ہیں خیال رہے کہ اس کیٹیگری میں پاکستانی،انڈین اور دیگر اشیائی ممالک کے لوگ ہیں جن کو بڑا فائدہ ملے گا تو وہ افراد جو پڑھے لکھے نہیں لیکن زبان بولنے میں مہارت رکھتے ہیں اُن کو بھی صرف بولنے کا ڈپلومہ حاصل کرنا ہو گا جس کے بعد اُن کے لیے سپینش نیشنیلٹی حاصل کرنا آسان ہو جائے گی۔


 تو یہ نیشنیلٹی کے قانون میں ہسپانوی حکومت کی طرف سے ایک اچھا اور مثبت قانون منظور کیا گیا ہے جس سے لاکھوں غیر ملکیوں کو اب سپینش نیشنیلٹی لینا آسان ہو جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے