انگلینڈ میں رہنے والوں کیلئے برطانوی حکومت کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا۔عوام کو نئی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گلوبل وارمنگ کی وجہ سے نہ صرف برطانیہ بلکہ پورے یورپ میں بھی اس وقت درجہ حرارت کافی زیادہ بڑھ چکا ہے جس کے بعد برطانوی حکومت کی جانب سے برطانیہ میں عوام کے لیے الرٹ جاری کیا ہے اور ساتھ ہی نئی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
برطانیہ میں پہلی بار اتنے گرم ترین دن دیکھنے کو مل رہے ہیں اور برطانیہ میں گرمی کی شدید لہر بھی جاری ہے اور ملک میں پہلی بار درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ یہ درجہ حرارت مزید تجاوز بھی ہو سکتا ہے، اور شدید گرمی کی وجہ سے برطانیہ کی حکومت نے ملک میں ایمرجنسی الرٹ کو جاری کیا ہے۔ جب کہ پیر کو کئی اسکولوں کو وقت سے پہلے ہی بند بھی کر دیا گیا اور ساتھ ہی عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں،جبکہ جو ورکرز ہیں اُن کے لیے بھی کام کے اُوقات کو تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے اور جو حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جو لوگ گھروں میں بیٹھ کر اپنے کام کر سکتے ہیں وہ اپنے کام کو گھروں سے ہی جاری رکھیں اور بلا وجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
جبکہ برطانیہ کے محکمۂ موسمیات کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ گرمی کی جو لہر ہے مزید اسی طرح رواں ماہ جاری رہے گی اور محکمہ موسمیات کی طرف سے ملک میں گرمی کی اس لہر کو 'ہیٹ ویو' کا نام دیتے ہوئے چوتھے درجے کی گرمی قرار دیا ہے جو کہ انسانوں کے لیے خطرے کا باعث ہے۔

0 تبصرے