اٹالین ویزاعظم کی جانب سے عوام کو بڑی خوشخبری

اٹالین ویزاعظم کی جانب سے عوام کو بڑی خوشخبری
رواں سال الجزائر اٹلی کو سب سے زیادہ گیس سپلائی کرنے والا ملک بن جائے گا،اٹالین حکومت 

 تفصیلات کے مطابق اٹلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الجزائر رواں سال اسے گیس کی سپلائی میں 4 ارب مکعب میٹر اضافہ کرے گا جس کے بعد وہ اسے سب سے زیادہ گیس فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن جائے گا اٹلی کے وزیر اعظم ماریو دراگی کی الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون سے ملاقات کے بعد جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے گیس کی باہمی تجارت کے حوالے سے ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت الجزائر رواں سال اٹلی کو گیس کی سپلائی میں اضافہ کرے گا جس کی مقدار 4 ارب مکعب میٹر ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس کی سپلائی میں اضافے کے بعد الجزائر اٹلی کوسب سے زیادہ گیس سپلائی کرنے والا ملک بن جائے گا۔ روس یوکرین تنازعے سے پہلے روس اٹلی کو گیس فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک تھا۔ واضح رہے کہ اٹالین وزیر اعظم ماریو دراگی گزشتہ روز گیس کے معاہدے کے لیے الجزائر گے تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے