اسپین حکومت کا بڑا اعلان خوشخبری | Spain Govt Good News 2022

اسپین حکومت کا بڑا اعلان خوشخبری | Spain Govt Good News 2022
اسپین میں رہنے والوں کےلیے ہسپانوی حکومت کی طرف سے بڑی خوشخبری۔اسپین کے ویزاعظم پیڈرو سانچز کا بڑا اعلان عوام کی موجیں۔




 تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اسپین میں ہسپانوی ویزاعظم پیڈرو سانچز نے اپنی عوام کو بڑی خوشخبری دی ہی جس سے اسپین میں لاکھوں افراد کے مزے لگ گئے۔جیسا کہ آپ کو معلوم ہی ہے کہ اگر آپ کسی بھی ٹرین میں سفر کرتے ہیں تو آپ کو اُس میں سفر کرنے کے لیے ٹکٹ خریدنا پڑتی ہے لیکن اب اسپین میں مفت ٹرین میں سفر کر سکیں گے۔


 جی ہاں بلکل درست سُنا آپ نے کیونکہ بڑھتی مہنگائی کے باعث اسپین میں سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ کے سسٹم کو پہلے ہی 50 فی صد تک کر دیا ہوا تھا لیکن اب جو حکومت نے اعلان کیا ہے اُس میں پبلک ٹرین نیٹ ورک رینفی میں مسافر مفت میں یعنی بغیر ٹکٹ کے سفر کر سکیں گے۔


 جو بتایا گیا ہے اُس کے مطابق ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آغاز یکم ستمبر 2022 سے ہو گا جب کہ اس حوالے سے اسپین کے ویزاعظم کا کہنا تھا کہ لوکل اور درمیانے فاصلے کی جو ٹرین ہیں اُن میں عوام کو مفت سفر کی سہولت میسر ہو گی جبکہ مزید ویزاعظم کی جانب سے یہ بھی واضع کیا گیا ہے کہ عوام کے لیے یہ سہولت رواں سال 2022 کے آخر تک جاری رہے گی۔ جبکہ مسافروں کے لیے جو شرط رکھی گئی ہے اُس کے مطابق مسافروں کو ملٹی جرنی ٹکٹ لینی ہو گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے