اٹلی حکومت کا بڑا فیصلہ پاکستانیوں سمیت لاکھوں افراد کے لیے ہو جاؤ تیار حکومت کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اس وقت اٹلی میں ایک طرف سیاسی بحران چل رہا ہے اور کسی بھی وقت اٹالین موجودہ سرکار ختم ہو سکتی ہے جس کا حتمی فیصلہ کل بروز بدھ 20 جولائی کو ہونا ہے کہ ویزاعظم ماریو دراغی کا استعفی قبول کیا جائے گا یا پھر نہیں۔
جبکہ وہاں ہی دوسری جانب اٹالین حکومت کی طرف سے نئی اوپن ہونے والی فلوسی امیگریشن سے متعلق خوشخبری کی نیوز دے دی گئی ہے ایسے پاکستانی یا اور دیگر ممالک کے لوگ جو اٹلی میں لیگل طریقہ سے فلوسی امیگریشن کے تحت آنا چاہتے ہیں وہ اب اپنے آپ کو تیار رکھیں اور جو بھی ڈاکومنٹس ہیں اُن کو بھی تیار رکھیں کیونکہ کسی بھی وقت اطالوی سرکار نیو فلوسی امیگریشن 2022 کے کلک ڈے کا اعلان کر سکتی ہے ابھی تک جو اطالوی نیوز ایجنسی سے انفارمیشن جاری ہوئی ہے اُس کے مطابق 2022 فلوسی امیگریشن اکتوبر میں اوپن ہو گی اور اگست میں اس کا آفیشل طور پر اعلان بھی کر دیا جائے گا۔جبکہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ پہلے سے جو لوگ اٹلی میں موجود ہیں اُن کو بھی بڑا موقع ملے گا لیگل سٹیٹس لینے گا۔
اس کے علاوہ اگلے ماہ اگست میں ہی جو کوٹہ ہے اُس کا بھی واضع کر دیا جائے گا جبکہ نیوز ایجنسی کے مطابق اس نئی اوپن ہونے والی فلوسی امیگریشن میں کوٹہ 70 ہزار سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے جو کہ ایک اچھی اور مثبت بات ہے۔

0 تبصرے