Uk Govt Announced Good News for British citizen

Uk Govt Announced Good News for British citizen
یوکے میں رہنے والوں کے لیے برطانوی حکومت کی جانب سے بڑی خوشخبری حکومت کا اس مہنگائی کے دور میں اپنی عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا اعلان۔ 




 تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت کی طرف سے اپنی عوام کے لیے ایک اہم قدم لیا گیا ہے جس سے برطانوی عوام کو حکومت کی طرف سے اس مہنگائی کے دور میں بڑی مدد کا کہا گیا ہے۔جیسا کہ اس وقت نہ صرف برطانیہ بلکہ پورے یورپ سمیت پوری دنیا میں مہنگائی حد سے زیادہ تجاوز کر چکی ہے۔ اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے برطانوی حکومت اپنی عوام کو 650 برٹش پاؤنڈ کی مدد کرنے جا رہی ہے۔ اس حوالے سے برطانوی حکومت کی طرف سے مسوادہ تیار کر لیا گیا ہے اور یہ 650 برٹش پاؤنڈ کی مدد دو اقساط کی صورت میں کی جائے گی اپنے شہریوں کو حکومت کہنا ہے کہ پہلی قسط میں 326 برٹش پاؤنڈ شہریوں کو دئیے جائیں گے جبکہ دوسری قسط میں 324 پاؤنڈ کی دی جائے گی۔




 خیال رہے کہ جو پہلی قسط ہے 326 پاؤنڈ کی وہ برطانیہ میں شہریوں کو 14 جولائی 2022 سے ملنا شروع ہو گی اور 31 جولائی تک ملے گی۔جبکہ جو دوسری 324 پاؤنڈ کی قسط ہے اُس کو دینے سے متعلق ابھی برطانوی حکومت کی طرف سے کچھ واضع نہیں کیا گیا کہ وہ کس تاریخ کو کس ماہ میں شہریوں کو دی جائے گی۔اس کے علاوہ خیال رہے کہ انگلینڈ میں یہ امداد سب کو دی جائے گی چاہے آپ پہلے سے بھی کوئی امداد لے رہے ہیں البتہ اگر کوئی شہری جو کہ معذور ہے اُس کو اضافی 150 پاؤنڈ دئیے جائیں گے۔




 اس کے علاوہ اس 650 برٹش پاؤنڈ کو اپلائی کرنے کا کیا طریقہ کار ہو گا تو اس امداد کے لیے آپ کو کسی بھی جگہ پر اپلائی نہیں کرنا ہو گا بلکہ حکومت کی جانب سے آٹومیٹک ہی یہ امداد آپ کے بینک اُکاونٹ میں ڈال دی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے