اٹلی 20 سے 31 سال والوں کیلئے بونس 2000 یورو کا اعلان

اٹلی 20 سے 31 سال والوں کیلئے بونس 2000 یورو کا اعلان
اٹلی میں20 سال سے 31 سال والے نوجوانوں کے لیے حکومت کا نیا اعلان 2000 یورو ملیں گے۔ 




 تفصیلات کے مطابق اٹالین حکومت کی جانب سے اٹلی میں نوجوانوں کے لیے ایک بار پھر سے 2022 میں بھی بونس افیتو دینے کا اعلان کر دیا ہے جو کہ اٹلی میں 20 سال سے 31 سال کے نوجوانوں کو دیا جائے گا۔خیال رہے اس سے پہلے بھی 2021 میں بھی حکومت کی جانب سے یہ بونس افیتو دیا گیا تھا لیکن اُس میں اس بونس کی رقم 2400 یورو رکھی گی تھی۔ لیکن اس سال 2022 میں اس بونس کی رقم میں 400 یورو کی کمی کر دی گئ ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ پہلے 2021 میں جو عمر کی حد رکھی تھی وہ 30 سال والوں تک تھی لیکن اب 2022 میں 31 سال تک کے نوجوان اس بونس کو لے سکیں گے۔واضع رہے کہ حکومت نوجوانوں کو جو کہ علیحدہ سے گھر میں رہتے ہیں اُن کو بونس افیتو کے تحت 20 فی صد رقم سالانہ گھر کے کرائے کی مد میں دیتی ہے جو کہ پہلے 2400 یورو بنتے تھے لیکن اب سالانہ 2000 یورو ملیں گے جو کہ آپ کے 730 میں 20 فی صد کے حساب میں آ جاتے ہیں جبکہ خیال رہے اس بونس کے لیے جو حکومت کی طرف سے شرط رکھی ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ آپ کا جو ریدیتو ہے وہ 15493 یورو سے زیادہ نہ ہو اگر کسی کا ریدیتو اس سے زیادہ ہے اور چاہے اُس کی عمر 20 سال سے 31 سال کے درمیان ہے وہ اس بونس کو اپلائی اور لینے کا اہل نہیں ہو گا۔




 باقی بونس افیتو سے متعلق آپ اپنے متعلقہ علاقے کے کمونے میں جا کر معلومات لے سکتے ہیں کہ آیا آپ کے صوبے میں بونس افیتو کے دوماندے جاری ہیں یا نہیں یا پھر کب سے آپ کے صوبے میں بونس افیتو کے دوماندے شروع ہو رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے