اٹلی حکومت کا اپنی عوام کیلئے بڑا فیصلہ

اٹلی حکومت کا اپنی عوام کیلئے بڑا فیصلہ
اٹلی حکومت کا نیا فیصلہ اپنی عوام کے لیے جو کہ اسی رواں ماہ جولائی میں ہی لاگو کیا جائے گا۔




 تفصیلات کے مطابق اٹلی حکومت اطالوی ہیلتھ منسٹری کی اتفاق رائے کے ساتھ اسی رواں ماہ جولائی میں ہی اپنی عوام کے لیے اہم فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔ اور اطالوی ہیلتھ منسٹر کی طرف سے بھی بیان سامنے آ گیا ہے۔جیسا کہ اس وقت اٹلی میں ایک بار پھر سے عالمی وباء لوگوں میں پھیل رہی ہے اور جو نمبر آف کیس ہیں وباء کہ وہ تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور کویڈ کی چوتھی ڈوز ہے وہ صرف اُن لوگوں کو دی جارہی ہے جن کی عمر 80 سال یا پھر اس سے زیادہ ہے، یا پھر اُن لوگوں کو چوتھی ڈوز دی جا رہی ہے جو کسی بھی سنجیدہ بیماری میں مبتلا ہیں۔




 لیکن اب اٹلی حکومت کی جانب سے جو کہا جا رہا ہے اطالوی ہیلتھ منسٹری اور ہیلتھ منسٹر کی رضا مندی کے تحت اُس کے مطابق اٹلی میں روز مرہ کی بنیاد پر جو کیس بڑھ رہے ہیں جو کہ اسی سے نوے ہزار تک مریض آ رہے ہیں جس کی وجہ سے اسی ماہ یعنی کہ جولائی میں حکومت اپنی عوام کے لیے چوتھی ڈوز لگوانے کا اعلان کر سکتی ہے اور حکومت کی طرف سے یہ وضاحت جاری کی جائے گی کہ اور کس عمر کے لوگوں کو اب چوتھی کویڈ ڈوز دی جائے۔اور اٹالین ہیلتھ منسٹر نے جو بیان دیا ہے اُن کا کہنا تھا کہ حالات خراب ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے یہ اہم اقدام اپنی عوام کے لیے حکومت کو کرنا پڑ رہا ہے اور اس کا اعلان اور فیصلہ جولائی کے مہینے میں ہی کر دیا جائے گا۔ تو اس طرح اٹالین سرکار یہ اہم فیصلہ اب کرنے جا رہی ہے اور اٹلی میں رہنے والوں کو اس نئے فیصلے کو فُلو کرنا ہو گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے