اٹلی میں ایک بار پھر سے ایمرجنسی نافذ کر دی؟ اٹلی کی پانچ ریاستوں میں ایمرجنسی
تفصیلات کے مطابق اٹلی کی حکومت کی طرف سے ایک بار پھر سے ایمرجنسی لگا دی گئی۔خیال رہے کہ اٹلی میں یہ جو ایمرجنسی ہے یہ کویڈ کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کی وجہ کچھ اور ہے۔چونکہ اس وقت اٹلی میں جو بارشوں کا سلسلہ ہے اُس میں کافی زیادہ حد تک کمی آ چکی ہے اور گرمی بھی پہلے کی نسبت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔جس کی وجہ سے اٹلی میں بہت سی سٹیٹ کے جو ویزر ہیں اُن کی جانب سے سنٹر حکومت سے درخواست کی گئی تھی کہ اٹلی میں سٹیٹ آف ایمرجنسی کو نافذ کر دیا جائے۔اور جو بتایا جا رہا ہے اُس کے مطابق سنٹر حکومت کی طرف سے پانچ سٹیٹ میں ایمرجنسی لگا دی گئی ہے۔
اب اٹلی میں مسلسل خشک سالی کے سبب اٹالین حکومت نے ملک کے پانچ شمالی ریجنز میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔جن میں املیارومانیا، لمباردیا، فرییولی ونیزیہ جولیا، پیومونتے اور وینیتو شامل ہیں ۔ اس اعلان سے متعلقہ اداروں کو پانی کی راشن بندی جیسے فوری اقدامات کی اجازت مل گئی ہے۔
دریائے پو کے آس پاس کے علاقے اس خشک سالی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ یہ دریا اٹلی میں زرعی شعبے کے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ اسے گزشتہ ستر سالوں میں اب تک کی بدترین خشک سالی کا سامنا ہے۔ اٹالین حکومت نے حالات سے نمٹنے کے لیے 36.5 ملین یورو سے زائد کے ہنگامی فنڈ کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔جس میں سے املیارومانیا کو 10.9 ملین ،لمباردیا کو 9 ملین ، فرییولی ونیزیہ جولیا کو 4.2 ملین ، پیومونتے کو 7.6 ملین جبکہ وینیتو کو 4.8 ملین یورو دیے جائیں گے۔ دریائے پو کے ارد گرد کے بلدیاتی علاقوں میں پہلے سے ہی پانی کی راشن بندی جاری تھی۔
0 تبصرے