اٹالین عوام کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ کب سے لاگو۔

اٹالین عوام کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ کب سے لاگو۔
اٹالین ہیلتھ منسٹر اور اطلالوی میڈیکل ایجنسی (آئی-ایف- اے)کی جانب اپنی عوام کے لیے خاص اور نیا پیغام جاری چوتھی ڈوز کو لے کر۔




 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں بڑھتے روز مرہ کے کویڈ کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹالین ہیلتھ منسٹر اور اطالوی میڈیکل ایجنسی کی جانب سے ایک خصوصی پیغام اور اعلان کر دیا گیا ہے۔جو کہ خاص طور پر اٹلی میں کویڈ کی چوتھی ڈوز سے متعلق ہے جیسا کہ اس وقت تک چوتھی ڈوز صرف اُن لوگوں کو دی جا رہی ہے جن کی عمر 80 سال یا پھر جو کسی موزی وباء کے شکار ہیں۔ لیکن اب اطالوی ہیلتھ منسٹر اور میڈیکل ایجنسی (آئی-ایف-اے) کے نئے بیان کے بعد بتایا گیا ہے کہ ستمبر مہینے تک جو اپڈیٹ ویکسین ہے جس کا نام (ایم-آر-این-اے) ہے جو کہ ستمبر تک پاس ہو جائے گی تو اٹلی میں ستمبر کے مہینے سے کویڈ کی چوتھی ڈوز اُن لوگوں کو بھی شروع کر دی جائے گی جن کی عمر 60 سال سے 80 کے درمیان ہے جبکہ جو ویکسین چوتھی ڈوز کے لیے اپلائی کی جائے گی وہ یہ نئی پاس ہونے والی ویکسین (ایم-آر-این-اے) ہو گی۔جبکہ اُس کے بعد اٹلی میں حالات کو دیکھتے ہوئے یہ نئی ویکسین اٹلی میں سب لوگوں پر ایمپلیمینٹ کی جائے گی۔جبکہ دوسری جانب یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر حالات زیادہ خراب ہوتے نظر آئے تو ستمبر مہینے سے پہلے بھی کوئی اہم فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے