فرانس میں لیگل ہونے کے 4 آسان طریقے۔

فرانس میں لیگل ہونے کے 4 آسان طریقے۔
فرانس میں لیگل پیپرز لینے کے چند آسان ترین طریقہ کار جن کے ذریعے آپ بھی فرانس کی نیشنیلٹی لے سکتے ہیں۔ 


 تفصیلات کے مطابق ویسے تو فرانس میں لیگل پیپرز لینے کے چار قوانین بہت ہی زیادہ مشہور ہیں جن کو اگر فُلو کیا جائے تو فرانس میں آسانی سے سیٹل ہوا جا سکتا ہے۔


 نمبر 1 :- اصل میں یہ ایسا قانون ہے جو کہ نہ صرف فرانس میں بلکہ پورے یورپ میں ہی اس قانون کے ذریعے لاکھوں پاکستانیوں سمیت غیر ملکی لیگل سٹیٹس حاصل کرتے ہیں۔اور وہ یہ ہے کہ آپ فرانس میں آئیں اور شادی کریں اور دو سے تین سال میں آپ کو فرانس کہ لیگل ڈاکومنٹس مل جاتے ہیں۔


 نمبر 2:- جبکہ اگر دوسرے قانون کی بات کی جائے تو وہ یہ ہے کہ جب آپ کو دس سال کا وقت ہو جائے فرانس میں رہتے ہوئے تو آپ پھر فرانس کے پیپرز کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ لیکن اس میں فرانس حکومت کی جانب سے جو کہا گیا ہے اُس کے مطابق آپ کو پچھلے دس سال کے فرانس میں رہتے ہونے کا ثبوت دینا ہوتا ہے۔جیسا کہ میٹرو بس کا کارڈ جس پر آپ کی تصویر بھی ہوتی ہے اور جب آپ نے لیا ہوتا ہے اُس وقت کی تاریخ بھی ہوتی ہے۔اس کے علاوہ کسی ڈاکٹر کی جو پرچی ہوتی ہے تو اس طرح کے ثبوت آپ کے پاس ہونے چائیے جب آپ کو فرانس میں دس سال ہو جائیں۔


 نمبر 3 :- تیسرا جو قانون ہے فرانس میں لیگل ہونے کا وہ اُن لوگوں کے لیے ہے جو کہ فرانس میں آ کر اسائلم یا سیاسی پناہ لیتے ہیں وہ یہاں فرانس میں آ کر سیاسی پناہ کا کیس دائر کرتے ہیں اور کیس اگر پاس ہو جاتا ہے تو ایسی صورت میں آپ کو فرانس میں لیگل ڈاکومنٹس یا پیپرز مل جاتے ہیں۔لیکن خیال رہے اس میں 50 50 چانسز ہوتے ہیں کیس پاس ہو یا نہ ہو۔ 


 نمبر 4 :- اب بات کرتے ہیں چوتھے قانون کی یعنی کہ اگر آپ 18 سال کی عمر سے پہلے فرانس میں آ جاتے ہیں اور یہاں فرانس کے کیمپ میں رہتے ہیں اور یہاں آپ سکول وغیرہ بھی جاتے ہیں تو جب آپ 18 سال کے ہو جاتے ہیں تو یہاں فرانس کی گورنمنٹ کے مطابق آپ اہل ہو جاتے ہیں لیگل پیپرز لینے کے۔ خیال رہے بہت سے پاکستانیوں کے بچوں نے اس طریقہ سے بھی فرانس میں لیگل سٹیٹس اور نیشنیلٹی بھی لی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے