اٹلی تفصیلات کے مطابق حالیہ مہنگائی کی لہر سے بچانے کے لیے اٹالین حکومت نے گزشتہ دنوں جولائی کے مہینے میں 200 یورو کا بونس دینے کا اعلان کیا تھا۔اب حکومتی حلقوں میں اس بونس کو اگست اور ستمبر کے مہینوں تک بڑھانے کے حوالے سے سوچ بچار کی جا رہی ہے۔خاص طور پر اس بونس کو دو ماہ تک بڑھانے کے لئے درکار سرمائے کی فراہمی اور دیگر معاملات کے حوالے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
یہ واضح رہے کہ اب تک بونس 200 یورو کو اگست اور ستمبر کے مہینوں میں دینے کے حوالے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔امید کی جا رہی ہے کہ اس حوالے سے حکومت مثبت فیصلہ کرے گی۔
0 تبصرے