اسپین امیگریشن سے متعلق نئی اور اہم بڑی پیشرفت کون سے افراد زیادہ اہمیت کے حامل کن کو بڑا موقع ملنے جا رہا۔
تو تفصیلات کے مطابق اسپین میں گزشتہ سال 2021 میں کافی زیادہ یہ خبریں چرچا میں رہی تھیں کہ اسپین میں بچوں کی بنیاد پر والدین کو نیشنیلٹی ملے گی اور اسپین میں الیگل افراد ہیں اُن کو موقع ملے گا اسپین میں لیگل سٹیٹس حاصل کرنا گا یعنی کہ جن کے بچے اسپین میں پیدا ہوئے ہوں گے اور پھر کافی انتظار کے بعد ہسپانوی حکومت کی طرف سے اس کو قانون بنا دیا گیا لیکن جب یہ قانون بنا تو اُس میں معلوم ہوا کہ اس قانون سے پاکستانیوں کو کوئی فائدہ نہیں بلکہ جو ممالک پہلے اسپین کے انڈر میں رہا چکے ہیں جیسا کہ سوتھ امریکن ممالک اور فلئپائن وغیرہ تو ایسے ممالک کے افراد کو زیادہ اہمیت دی جا رہی تھی۔
لیکن اب جو نیوز نکل کر سامنے آئی ہے اُس کے مطابق اب تمام اشیائی ممالک جس میں پاکستان،انڈیا،بنگلادیش اور سری لنکا وغیرہ آ جاتے ہیں ان سب ممالک کے لوگوں کو بھی اہمیت دی جائے گی اور اگر ان ممالک کے باشندوں کے بچے اسپین میں پیدا ہوئے ہیں تو اُن کے والدین کو بھی ہسپانوی نیشنیلٹی دی جائے گی۔ خیال رہے اسپین کے سینٹ اور پارلیمنٹ میں غیر ملکیوں کو اسپین میں لیگل سٹیٹس دینے سے متعلق دن بدن کوئی نہ کوئی بات چیت جاری ہے اور امیگریشن سے متعلق نئے نئے قوانین پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

0 تبصرے