اٹلی میں رہنے والے پاکستانیوں اچھی اور گُڈ نیوز جو اپنی فیملی کو اٹلی میں فیملی امیگریشن کے تحت بُلوانا چاہتے ہیں اٹالین ایمبسی پاکستان میں اپوئنٹمنٹ سے متعلق نئی اپڈیٹ آ گی۔
تفصیلات کے مطابق جیسے کہ اٹلی میں کافی سارے پاکستانی
مقیم ہیں اور وہ اٹلی میں اپنی فیملی کو فیملی امیگریشن کے تحت بُلوانا چاہتے ہیں فیملی نولااُستا کی بنیاد پر لیکن اُن کے لیے اٹالین ایمبسی پاکستان سے اپوئنٹمنٹ لینے کا جو معاملہ ہے اُس میں کافی زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لیکن کچھ ماہ قبل اطالوی خارجہ امور کی جانب سے ایک ویب سائٹ کو متعارف کروایا گیا تھا اور پاکستان میں موجود اطالوی سفارتخانہ کو وہ ویب سائٹ دی جانی تھی لیکن اُس میں پھر یہ سوچے جانے لگا کہ اس سے تو ہر دوسرا بندہ اپوئنٹمنٹ بُک کرے گا اور کرپشن پھر ختم نہیں ہو گی جس کی وجہ سے اطالوی سفارتخانہ کی اپوئنٹمنٹ کے سلسلے کو ابھی تک شروع نہیں کیا گیا۔
لیکن اب جو اٹالین ایمبسی پاکستان سے متعلق جو گُڈ نیوز آ رہی ہے اور جو کرپشن کو رُوکنے کے لیے بڑا کام کیا جا رہا ہے اُس کے مطابق جو افراد اٹلی میں مقیم ہیں ویب سائٹ میں اُن کی (ایس-پی-آئی-ڈی) کے آپشن کو ڈالا جا رہا ہے اور اٹالین خارجہ امور کی جانب سے جیسے ہی اس اپوئنٹمنٹ والی ویب سائٹ میں (ایس-پی-آئی-ڈی) کے فنکشن یا آپشن کو ڈال دیا جائے گا تو اُسی وقت سے اُس ویب سائٹ کو اپوئنٹمنٹ بُک کرنے کے لیے بھی اوپن کر دیا جائے گا اور جو بتایا جا رہا ہے اگلے ماہ اگست کے آخر تک اس فیملی نولااُستا یا پھر کسی بھی قسم کی اطالوی سفارتخانہ پاکستان کی اپوئنٹمنٹ کھول دیا جائے گا۔ خیال رہے
جو ویب سائٹ متعارف کروائی گئی تھی وہ درج ذیل ہے۔
https://prenotami.esteri.it/
بہت ہی جلد اس ویب سائٹ پر پاکستانی اپنی اٹلی ایمبسی پاکستان میں اپنی اپوئنٹمنٹ کو بُک کر سکیں گے وہ بھی بغیر کسی ایجنٹ کے اور گھر بیٹھے آسانی کے ساتھ جو کہ اٹلی میں رہنے والے اور جو پاکستان میں موجود ہیں اُن سب کے لیے ایک اچھی مثبت اور گُڈ نیوز ہے۔اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ آپ کی بدولت اور بھی پاکستانیوں کا فائدہ ہو سکے۔

0 تبصرے