اٹلی کی حکومت کی طرف ایک نیا بونس شروع کیا گیا ہے جس میں 600 یورو تک بونس ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی کی حکومت نے کوویڈ کرائسس کے دوران معاشی طور پر مشکلات کی وجہ سے ڈپریشن، اضطراب، تناؤ اور نفسیاتی کمزوری کا شکار ہو نے والے افراد کے لیے بونس کا اعلان کیا ہے۔جو کہ 600 یورو ملے گا جس کا مقصد سائیکو تھراپی سیشنز اور دیگر نفسیاتی تھراپیز کے اخراجات میں مالی امداد کرنا ہے۔
اس بونس کو پسکولوگو بونس کا نام دیا گیا ہے
بونس پسکولوگو کو اپلائی کرنے کا طریقہ کار (آئی-این-پی-ایس) کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔اس بونس کو اپلائی کرنے کے لیے (ایس-پی-آئی-ڈی) کی ضرورت ہے۔یہ بونس 50 ہزار یورو سے کم ایزوں والوں کو دیا جائے گا۔جتنا زیادہ ایزے کم ہوں گے بونس کی رقم اتنی ہی زیادہ ہو جائے گی۔
بونس پسکولوگو 600 یورو کا دوماندہ 25 جولائی 2022 کی تاریخ سے شروع کیا جائے گا اور 24 اکتوبر 2022 کے درمیان تک (آئی-این-پی-ایس) کی ویب سائٹ پر بذریعہ (ایس-پی-آئی-ڈی) یا درج ذیل نمبرز پر جو کہ نیچے دئیے گئے ہیں ان پر کال کر کے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔
فری نمبر 803.164
لینڈ لائن نمبر.164164

0 تبصرے