اٹلی سناتوریا امیگریشن 2020 گُڈ نیوز | Italy Sanatoria Immigration 2020 New Update Good News

اٹلی سناتوریا امیگریشن 2020 گُڈ نیوز | Italy Sanatoria Immigration 2020 New Update Good News
اٹلی میں سناتوریا امیگریشن اپلائی کرنے والوں کے لیے اہم رپورٹ جاری اگر ابھی تک آپ کو بھی کوئی جواب نہیں ملا تو یہ کام کریں۔ 




 تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اس وقت اٹلی میں سیاسی بحران چل رہا ہے اور دراغی حکومت کا خاتمہ ہو چکا ہے جس کے باوجود اگلے دو ماہ تک ماریو دراغی ہی اٹالین سرکار کو چلائیں گے اور جو بھی پہلے سے دیکریتو یا قوانین بنائے جا چکے ہیں اُن میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ 


 اسی کو دیکھتے ہوئے جو فیصلہ کیا گیا ہے اس میں 2020 میں اوپن ہونے والی سناتوریا امیگریشن کافی بڑا مسلہ ہے کیونکہ ابھی بھی ایک لاکھ سے زاہد لوگوں کے کیسز باقی ہیں جن کا کوئی بھی جواب نہیں آیا لیکن نئی رپورٹ کے مطابق بتایا جا رہا ہے اٹلی کے تمام جو پرفیتورے ہیں اُن کو حکم نامہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ تمام کے تمام رُکے ہوئے کیسز کو جلد از جلد اپوئنٹمنٹ دیں اور جو فنگز کی تاریخ ہے وہ بھی زیادہ لمبے عرصے کی نہ دی جائے۔خیال رہے کہ دراغی حکومت کو پُرانے جو قوانین دراغی سرکار نے بنائے تھے اُن پر نظر ثانی کرنے کی تو اجازت ہے مگر کسی بھی نئے قانون کو وہ حتمی شکل نہیں دے سکتے۔


 باقی وہ افراد جو کہ ابھی بھی اپنی اپوئنٹمنٹ کا انتظار کر رہے ہیں پرفیتورے کی جانب سے اُن سب کے لیے گُڈ نیوز یہ ہے کہ اٹلی کے تمام شہروں سے اپوئنٹمنٹ مل رہی ہیں خاص طور پر وہ لوگ جنوں نے سناتوریا امیگریشن میلانو اور ناپولی میں اپلائی کی تھی وہاں پر بھی اپوئنٹمنٹ مل رہی ہیں، لیکن اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو مزید انتظار کرنا پڑ سکتا ہے تو آپ کسی امیگریشن وکیل کے ذریعے کیس کر کے اپنی اپوئنٹمنٹ پرفیتورے کی جلدی لے سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے