تفصیلات کے مطابق اٹلی کے ویزاعظم ماریو دراغی کی جانب سے آج بروز 21 جولائی اپنا استعفی اطالوی صدر مملکت سرجوماتاریلا کو دے دیا گیا جس کو اطالوی صدر مملکت کی جانب سے قبول بھی کر لیا لیکن ماریو دراغی کو بطور نگران ویزاعظم اپنا کام جاری رکھنے کا حکم بھی دیا گیا ہے اور ماریو دراغی کی اٹلی میں 18 ماہ تک حکومت قائم رہی۔
اب اٹلی کے صدر مملکت کی جانب سے باقاعدہ طور پر اسمبلی تحلیل کر دی گئی ہے جبکہ اٹلی میں نئے الیکشن 25 ستمبر 2022 کو ہوں گے، خیال رہے کہ ابھی کہ جو الیکشن ہونے ہیں الیکشن میں غیر ملکیوں کے میں جو اٹالین سیاسی جماعتیں سخت موقف رکھتی ہیں جن میں جورجیا میلونی کی پارٹی فرتیلی دی اطالیہ اور سابق وزارت داخلہ ماتیو سالوینی کی پارٹی لیگا نارد ان پارٹیوں کے فتح کے امکانات زیادہ ہیں۔
اور یہ اٹلی میں جتنے بھی غیر ملکی افراد ہیں اُن سب کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں کیونکہ اگر ان دونوں میں سے کوئی بھی سیاسی پارٹی اقتدار میں آ جاتی ہے تو سب سے پہلے جو اٹلی میں غیر قانونی نقل و حرکت ہے الیگل امیگرنٹس کی اس کو بہت ہی سخت کر دیا جائے گا جبکہ غیر ملکیوں کے لیے نئے سخت قوانین پھر سے لاگو ہو سکتے ہیں۔

0 تبصرے