اٹلی نیا بونس 1700 یورو دیکریتو آیوتی کے تحت پاس کر دیا گیا بونس 1700 یورو کن کو اور کیسے ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق جو نیا دیکریتو آیوتی بس پاس کیا گیا ہے جس میں مختلف رقوم کے بونسز مختلف کیٹیگری کے افراد کے لیے رکھے گے ہیں وہاں ہی ایک اور نیا بونس جو کہ زیادہ سے زیادہ 1700 یورو کا ہے وہ بھی ملے گا۔اس نئے بونس کو جو نام دیا گیا ہے وہ ریدیتو دی بازے ہے اصل میں یہ بونس عام طور پر انگلینڈ سمیت باقی کہ اور یورپی ممالک میں پہلے سے دیا جا رہا ہے لیکن اب اٹالین سرکار نے بھی اس کو منظوری دے دی ہے۔
اس بونس ریدیتو دی بازے کو لینے کے اہل کون افراد ہیں اور کیسے ملے گا۔
دراصل حکومت یہ بونس اُن افراد کو یا فیملیز کو دے گی جو کہ اپنے والدین کے ساتھ رہتے ہیں لیکن وہ اپنا سنگل گھر لینا چاہتے ہیں یا پھر وہ فیملز جو کہ جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہ رہے ہیں لیکن وہ اپنی فیملی کے ساتھ علیحدہ سے رہنا چاہتے ہیں تو حکومت ایسے افراد کی مدد کر رہی ہے اس بونس ریدیتو دی بازے 1700 یورو کے تحت اس بونس کو یکم جولائی 2022 سے شروع کیا گیا ہے اور اس بونس کو (کاف، سی-جی-آئی-ایل) کے دفاتر میں جا کر اپلائی کیا جا سکتا ہے جو اس بونس کو لینے کے حقدار ہیں، جبکہ اس ریدیتو دی بازے بونس کو آپ آئن لائن بھی اپلائی کر سکتے ہیں اپنی (ایس-پی-آئی-ڈی) کے یا پھر کارتا دی ادینیتا کے زریعے باقی آپ اس بونس ریدیتو دی بازے سے متعلق اپنے متعلقہ کمونے میں بھی جا کر لے سکتے ہیں۔

0 تبصرے