اسپین حکومت نیا قانون خوشخبری | Spain Govt New Law Immigration 2022

اسپین حکومت نیا قانون خوشخبری | Spain Govt New Law Immigration 2022
اسپین میں رہنے والوں کے لیے خوشخبری لیگل اور ہسپانوی ڈاکومنٹس لینے کا بڑا موقع۔ 




 تفصیلات کے مطابق جیسا کہ کافی لمبے عرصے سے ہسپانوی حکومت اسپین میں موجود لاکھوں کی تعداد میں جو غیر ملکی ہیں جو کہ بغیر ڈاکومنٹس کے ہیں اُن کو لیگل سٹیٹس دینے پر غور کر رہی ہے، جبکہ کچھ ہسپانوی سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ امیگریشن اوپن کر کے لوگوں کو لیگل کیا جائے لیکن اس پر کوئی بھی حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا تھا کہ امیگریشن کے تحت لوگوں کو لیگل کیا جائے گا یا پھر کوئی اور نیا قانون اپنایا جائے گا۔ 


 لیکن گزشتہ روز اب جو نئی رپورٹ اور انفارمیشن ہسپانوی پارلیمنٹ سے آئی ہے اُس کے مطابق اب بتایا جا رہا ہے کہ بہت سی سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پائی جا رہی ہے کہ ایک ایسے قانون کو تشکیل دی جائے جس سے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی الیگل افراد فائدہ اُٹھا سکیں اور اسپین میں لیگل سٹیٹس لے سکیں اور جو نئے الیگل امیگرنٹس اسپین میں داخل ہوں گے اُن کو بھی لیگل ہونے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ ہسپانوی حکومت اس نئے قانون کو (ری فورم) قانون سے تشبیہ دے رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جلد اس (ری فورم) قانون کو پورے اسپین میں لاگو کیا جائے گا جس کا فائدہ سب کو ہی ہو گا۔ 


 خیال رہے کہ ابھی اس نئے قانون سے متعلق واضع نہیں کیا گیا کہ کس طریقہ کار سے یہ قانون کام کرے گا، لیکن جو بھی اب نیا قانون الیگل امیگرنٹس کے لیے اسپین میں آنے جا رہا ہے اس سے لوگوں کو بھرپور فائدہ ملنے والا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے