اٹلی دراغی حکومت گُرنے کے چانسز بڑھ گئے گزشتہ روز اعتماد کی ووٹنگ میں تین بڑی سیاسی جماعتوں کی غیر حاضری۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بدھ کو اطالوی سینٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر ووٹنگ کی گئی جس میں موجودہ ویزاعظم ماریو دراغی کی حمایت میں 95 ووٹ دئیے گے جبکہ دوسری ہی جانب مخالفت میں 38 ووٹ دئیے گے،اس دوران اطالوی حکومت اتحاد کی تین بڑی جماعتیں فائیو اسٹار موومنٹ، فرتیلی دی اطالیہ، اور ماتیو سالوینی کی جماعت لیگا نارد نے سینٹ کے ان ووٹوں میں شرکت نہیں کی،جس کا صاف مطلب یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان تین جماعتوں جنوں نے شرکت نہیں کی اُس کی وجہ سے ویزاعظم ماریو دراغی نے حمایت کھو دی ہے اور اُن کو پارلیمینٹ میں اب اکثریت حاصل نہیں رہی۔
اب اگر ویزاعظم ماریو دراغی اپنے عہدے سے مستعفی ہو جاتے ہیں یعنی جس کے چانسز اب زیادہ بڑھ چکے ہیں تو انقریب ستمبر میں اس حوالے سے الیکشن ممکن ہیں۔دراغی حکومت کے گُرنے سے کن مدعوں پر گہرے اثرات پڑ سکتے ہیں تو خیال رہے جو دیکریتو آیوتی بس ہے جو کہ ستمبر تک جاری رہے گا اور اس آیوتی بس میں جن بونسز کو رکھا گیا ہے اُن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،اور 2021 میں اوپن ہونے والی فلوسی امیگریشن بھی نئے الیکشن ہونے کی وجہ سے متاثر نہیں ہو گی ہاں البتہ جو نئی فلوسی امیگریشن اوپن ہونے کا جو بتایا جا رہا ہے جو کہ ستمبر کے مہینے میں موجودہ سرکار ارادہ رکھتی ہے اُس میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

0 تبصرے