اسپین میں نئی 400 یورو کی امداد کو شروع کیا گیا ہے جس سے غیر ملکی بھی بھرپور و فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپین کی حکومت کی جانب سے ایک نئی امداد کو شروع کیا گیا ہے جس کی رقم 400 یورو رکھی گئی ہے اصل میں حکومت کی طرف سے اس کو یوتھ کلچر بونس 400 یورو کا نام دیا ہے اس امداد کو ہسپانوی عوام سمیت غیر ملکی بھی لے سکتے ہیں اس بونس کو آج یعنی کہ 25 جولائی 2022 سے باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔
اصل میں ایسے تمام لوگ یا بچے جن کی عمر اس رواں سال 2022 میں آٹھارہ سال ہوئی ہے وہ سب کے سب اس یوتھ کلچر بونس 400 یورو سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں، چاہے آپ ہسپانوی شہری ہیں یا پھر غیر ملکی ہیں حکومت یہ امداد یہ بونس سب کو ہی دے رہی ہے اور اس 400 یورو کی امداد میں آپ کو ایک کارڈ دیا جائے گا جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس امداد سے اسپین میں پانچ لاکھ کے قریب ملکی اور غیر ملکیوں کے بچوں کو فائدہ ہو گا،خیال رہے اس کے لیے صرف اور صرف ایک شرط ہے کہ آپ کی عمر اس سال 2022 میں آٹھارہ سال کی ہوئی ہو اور اپلائی کرنے کے لیے آپ کو منسٹری آف کلچر کی ویب سائٹ پر اپنے آپ کو رجسڑڈ کروانا ہو گا اس کے علاوہ اس 400 یورو کی امداد کو آپ کو اگلے سال 30 ستمبر 2023 تک استعمال کرنا ہو گا۔
اس سے جو بچے ہیں وہ اپنے لیے اپنی ایجوکیشن سے متعلق کوئی بھی چیز کو خرید سکیں گے باقی مزید معلومات کے لیے آپ اپنے قریبی کمونے سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔

0 تبصرے