اٹلی ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا احتیاط ضروری | ITALY RED ALERT

اٹلی ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا احتیاط ضروری | ITALY RED ALERT
اٹلی میں رہنے والوں کے لیے نہایت اہم اور ضروری معلومات جاری کر دی گئی اٹالین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی جانب سے۔ 




 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور درجہ حرارت چالیس ڈگری سے بھی تجاوز کرتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے آج گرمی میں شدت کے باعث 16 اطالوی شہروں کو ڑیڈزون میں شامل کیا گیا ہے۔جن کی تعداد اب کل ملا کر 19 تک پہنچ جائے گی۔جبکہ 8 شہروں کواورنج زون میں شامل کیا گیا ہے۔ 


شہروں کی فہرست درج ذیل ہے۔

 ڑیڈزون شہر۔

بولونیا، بولزانو، بریشیا کامپوباسو، فیرینزے، فروسینونے، جینوا، لاتینا، میلانو، پیروجا، رییتی، روما، تورینو، تریایست، ویرونا، ویتیربو جبکہ کل چیتاویکییا، پیسکارا اور وینیزیا بھی شامل شامل ہو جائیں گے۔


 اورنج زون۔

 انکونا، کاتانیا، چیتاویکییا، میسینا، پالیرمو، پیسکارا، ریجو کلابریا، کالیاری اور وینیزیا شامل ہیں
 

اٹالین سوسائٹی آف کارڈیالوجی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ایسے لوگ جو کہ دل کی بیماری میں مبتلا ہیں یا پھر پھیپھڑوں، گردوں اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا ہیں وہ اس شدید گرمی سے احتیاط کریں جبکہ جو بزرگان حضرات ہیں اُنھیں بھی احتیاط کرنے کا کہا گیا ہے اور ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ بلاوجہ گھروں سے باہر آنے سے بھی گریز کریں۔ 


 جبکہ دوسری جانب میلانو (ایم2) جو ٹرینز ہیں اُن کی سپیڈ میں کمی کر دی گئی ہے اور جو وجہ بتائی جا رہی ہے وہ بھی مسلسل بڑھتی گرمی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ جو ٹرین کی پٹری ہے اُس کا درجہ حرارت 57 ڈگری تک جا رہا ہے جس کی وجہ اس ٹرین کی سپیڈ میں کمی کی گئی ہے تاکہ کسی بھی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے