اٹلی میں ورکرز کو ملیں گے یوروز خوشخبری | Italy New Bonus 550 Euro New Update 2022

اٹلی میں ورکرز کو ملیں گے یوروز خوشخبری | Italy New Bonus 550 Euro New Update 2022
اٹلی حکومت کی جانب سے ایک اور بونس جو کہ دیکریتو آیوتی میں رکھا گیا جس سے اٹلی میں ورکرز کو فائدہ ہو گا اور ملیں گے پورے 550 یورو۔ 




 تفصیلات کے مطابق اٹالین نیوز ایجنسی کی طرف سے نیوز جاری کی گئی ہے اُس کے مطابق دراغی حکومت کی جانب سے جو کچھ دن قبل دیکریتو آیوتی کو پاس کیا گیا تھا اُس میں ورکرز کے لیے ایک بونس رکھا گیا تھا جو کہ پورے 550 یورو کا ہے، خیال رہے کہ اس بونس کے لیے حکومت کی طرف سے 30 ملین یورو کی رقم رکھی گئی تھی اور جو ورکرز اٹلی میں پارٹ ٹائم جابز وغیرہ کرتے ہیں یعنی کہ جس میں سلری یا تنخواہ کچھ خاص نہیں بنتی جس کی وجہ سے اطالوی سرکار ایسے تمام ورکرز کی اس بونس 550 یورو کے تحت مدد کرنا چاہتی ہے۔


 اس بونس کو ایسے تمام ورکرز لے سکتے ہیں جنوں نے کم سے کم 20 ہفتوں سے کام نہ کیا ہو اور وہ ناسپی کی جو امداد ہے وہ نہ لیتے ہوں،اس 550 یورو کے بونس کے دوماندے ڈیکریٹ (آئی-این-پی-ایس) کی ویب سائٹ پر ہوں گے آپ کے پاس (ایس-پی-آئی-ڈی) ہونی چاہئیے یا پھر الیکٹرانک کارتا دی ادینتیتا ہونا چاہیے۔ باقی آپ کسی کاف، پیتروناتو کے دفتر میں بھی جا کر اس 550 یورو کے بونس کے لیے دوماندہ کروا سکتے ہیں۔خیال رہے کہ یہ بونس صرف ایک بار ہی ایسے تمام ورکرز کو دیا جائے گا جو اس بونس 550 یورو کو لینے کے حقدار ہوں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے