اٹلی اسپین رہنے والوں کیلئے خوشخبری سمیت بُری نیوز | Italy Weather Alert 2022

اٹلی اسپین رہنے والوں کیلئے خوشخبری سمیت بُری نیوز | Italy Weather Alert 2022
اٹلی اسپین میں رہنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری کچھ دن کی راحت ملنے جا رہی ہے۔


 تفصیلات کے مطابق یورپین محکمہ موسمیات ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے آنے والی تاریخ یعنی 27 جولائی 2022 سے شمالی یورپ سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے اٹلی،اسپین،جرمنی اور فرانس میں شدید گرمی کا ریکارڈ کم ہو گا یعنی کہ جو اس وقت درجہ حرارت بڑھ چکا ہے اُس میں کمی آئے گی اور درجہ حرارت 32 ڈگری تک آ جائے گا۔


 جس کی وجہ سے وہ یورپی ممالک جہاں اس وقت شدید گرمی کی لہر ہے اُن میں موسم خوشگوار ہو جائے گا، تاہم وہاں ہی دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں یہ کمی بس کچھ ہی دن کے لیے ہو گی اور 31 جولائی 2022 سے ایک بار پھر سے یورپی ممالک میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔ 


 جبکہ یورپی محکمہ موسمیات ایجنسی کی جانب سے یہ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے اور وضاحت دی گئی ہے کہ 31 جولائی کے بعد اٹلی سمیت دیگر یورپی ممالک میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے بھی زیادہ تجاوز کر سکتا ہے اور جو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بتایا جا رہا ہے وہ 43 ڈگری تک ہو سکتا ہے۔تو اس طرح اٹلی،اسپین اور دیگر یورپی ممالک جو اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اُن کو بس کچھ ہی دن کی راحت ملے گی اس تباہی کی گرمی سے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے