اٹلی کون سی حکومت غیر ملکیوں کیلئے اہ نیوز | Italian New Govt Election 2022 News Update

اٹلی کون سی حکومت غیر ملکیوں کیلئے اہ نیوز | Italian New Govt Election 2022 News Update
اٹلی میں دراغی حکومت کے خاتمے کے بعد ایک سروے کیا گیا ہے نئی اٹالین حکومت کس کی بنے گی کیا نئی بننے والی حکومت غیر ملکیوں کے لیے فائدہ مند ہو گی۔


 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں نئے انتخابات اور الیکشن کے حوالے سے ایک سروے کیا گیا ہے جب سے ماریو دراغی کی حکومت کا خاتمہ ہوا ہے جس کے مطابق فرتیلی دی اطالیہ کو %23.8، جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کو %22.5،ماتیو سالوینی کی پارٹی لیگا نارد کو %13.4، فائیو سٹار موومنٹ پارٹی کو %9.8، فورسا اطالیہ کو %8.3 اور ویوا اطالیہ کو %1.8 لوگوں نے پسند کیا۔اور اپنی رائے دی ہے ان پارٹیوں سے متعلق۔ 


 جبکہ شخصیات میں سیرجوماتاریلا پر %64، ماریو دراغی پر %54، جیورجیا میلونی پر %38.75، برلیسکونی پر %34.3، جوزیپے کونتے پر %30.7، ماتیو سلوینی پر %30.4، انریکو لیتا پر %25 اور ماتیو رینزی پر %15.5 لوگوں نے اعتماد کا اظہار کیا۔ 


 واضح رہے کہ جیورجیا میلونی اور ماتیو سالوینی کی پارٹی غیر ملکیوں کے سخت ترین مخالف ہے جبکہ %41 لوگ جوزیپے کونتے کو حالیہ سیاسی بحران کا ذمہ دار سمجھتے ہیں خیال رہے کہ اس حالیہ سروے میں کم و بیش 1000 لوگوں سے رائے لی گئی تھی۔جن میں ہر عمر اور ہر علاقے کے افراد شامل تھے۔


 جبکہ اگر اٹلی میں نئی حکومت جس کے لیے الیکشن 25 ستمبر کو کروائیں جائیں گے سرکار جیورجیا میلونی یا ماتیو سالوینی کی بن جاتی ہے تو غیر ملکی افراد کے لیے اٹلی میں مشکل پھر سے بڑھ جائے گی جو کہ ایک اچھی نیوز نہیں ہو گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے