اٹلی میں رہنے والوں کے لیے ایک بار پھر بڑی خوشخبری اسی ماہ جولائی کے آخر میں بڑا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ اٹالین موجودہ دراغی حکومت کی طرف سے ایک نیا دیکریتو آیوتی منظور کیا گیا تھا جس میں عام اٹالین عوام کے لیے بہت سے بونسز،مراعات اور جو 200 یورو کا بونس حکومت دے رہی تھی اُس کو بھی دو بار مزید دینے کا کہا گیا تھا جبکہ ٹیکس سے کمی سے متعلق بھی بات کی گئی تھی لیکن اٹلی میں سیاسی بحران کی وجہ سے اور دراغی حکومت کے خاتمے کے باعث کچھ دنوں کے لیے اس معاملے پر بریک لگ گئی۔
لیکن اب جو تازہ ترین نیوز نکل کر سامنے آئی ہے اُس کے مطابق اسی رواں ماہ جولائی کے آخر تک دراغی سرکار کی جانب سے ایک بار پھر سے عام عوام کے لیے گُڈ نیوز آ سکتی ہے اور بونس 200 یورو کو مزید اور مہینوں کے لیے ورکرز کو دیا جائے گا جبکہ جو ٹیکس ہے خاص طور پر کھانے پینے کی جو اشیاء ہیں اُن پر اُس میں بھی کمی کر دی جائے گی۔
کیونکہ دراغی حکومت کے گُرنے سے پہلے ان معاملات پر کام کیا جا رہا تھا اس لیے یہ تمام جو کام دراغی حکومت کی طرف سے کیے جا رہے تھے ان کو جاری رکھا جائے گا اور ماریو دراغی کی حکومت ان تمام قوانین پر اپنے فیصلے کر سکے گی،خیال رہے کہ ماریو دراغی کی حکومت کوئی بھی نیا قانون یا رولز کو پاس نہیں کر سکتی۔

0 تبصرے