اٹلی میں حکومت کی طرف سے ریدیتو دی چیتادینسا کی امداد لینے والوں کے لیے اٹالین گورنمنٹ کی جانب سے بڑی نیوز اپڈیٹ جاری کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں گورنمنٹ آف اٹلی کی طرف سے جو ریدیتو دی چیتادینسا کی امداد ملتی ہے جس سے اٹلی میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ فائدہ اُٹھا رہے ہیں اب اطالوی حکومت کی جانب سے اس امداد سے متعلق مزید سختی کرنے کہا گیا ہے جس سے بہت سارے لوگوں کی یہ ماہانہ امداد بند ہو سکتی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ جو لوگ یہ امداد لیتے ہیں اور اُن کو حکومت کی طرف سے جو روزگار کے مواقعے جو دئیے جاتے ہیں لیکن وہ اس گورنمنٹ کی آفر کو رد کر دیتے ہیں لیکن اب جو پرائیوٹ کام ہیں پرائیوٹ مالکان ہیں اُن کو بھی اس میں ڈالا جائے گا یعنی کہ پرائیوٹ سیکٹر میں بھی ریدیتو دی چیتادینسا لینے والوں کو کام کے مواقعے تین بار فراہم کیے جائیں گے اور اگر ایسے افراد اس آفر کو بھی رد کرتے ہیں بغیر کسی ٹھوس وجہ کے تو اُن کی یہ جو ریدیتو دی چیتادینسا کی امداد آتی ہے ہر مہینے اس کو بند کر دیا جائے گا۔اس طرح اب اٹالین حکومت نے ایک بار پھر سے ریدیتو دی چیتادینسا لینے والوں پر سختی کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ اس مفت کی امداد لینے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

0 تبصرے