اٹلی امیگرنٹس سے متعلق اہم نیوز اٹلی ناپولی میں آپریشن

اٹلی امیگرنٹس سے متعلق اہم نیوز اٹلی ناپولی میں آپریشن
تفصیلات کے مطابق یکم جولائی کو 58 پاکستانیوں سے بھری ایک بادبانی کشتی ریجو کلابریا کے قصبہ مارینا دی کاولونیا کے ساحل پر آ کر لگی۔ان 58 میں سے ایک امیگرینٹ جان بحق ہو گیا ہوا تھا ۔کشتی کی آمد کی اطلاع وہاں پر نہانے والوں نے ساحلی پولیس کو کی۔ساحلی پولیس نے وہاں پہنچ کر میت کو اپنی تحویل میں لے لیا اور باقی تمام امیگرینٹس کو روچیلا بندرگاہ پر منتقل کر دیا گیا۔جہاں ان کی ابتدائی جانچ پڑتال کی گی۔ امیگرینٹس کی کشتی کی حالیہ آمد کے ساتھ رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران اٹلی کی ساحلوں پر پہنچنے والے امیگرینٹس کی کشتیوں کی کل تعداد31 ہو گی ہے۔




 جبکہ ناپولی کی سرزمین پر گواردیا دی فنانسا نے جعلی مصنوعات کے خلاف ایک بڑا آپریشن کیا جس کے دوران مختلف جگہوں پر چھاپے مارے گئے۔آپریشن کے دوران کل ایک لاکھ پچیس ہزار جعلی مصنوعات ضبط کی گئیں جو کہ مختلف بڑے برانڈز کی دو نمبر کاپیاں تھیں۔ اس دوران ایک پاکستانی کے گھر سے ملحقہ گودام پر بھی چھاپہ مارا گیا۔جس میں مشہور جعلی برانڈز کے کپڑوں اور چشموں سمیت 43000 مصنوعات ضبط کی گئیں۔اس دوران پاکستانی گودام والے نے گواردیا دی فنانسا کے اہلکار کو رشوت دینے کی کوشش بھی کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے